
جموں, 10 دسمبر (ہ س)۔
آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 15 دسمبر کو ریاست بھر میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کرن سنگھ وزیر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کو فٹنس فیس میں غیر معمولی اضافے، ای بسوں کی بے ضابطہ سرگرمیوں اور 2021 سے کرایوں میں ترمیم نہ ہونے کے باعث شدید مالی اور عملی مشکلات درپیش ہیں۔سری نگر میں بھی ایسوسی ایشن نے انہی مسائل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ایسوسی ایشن نے حکومت کو سات روزہ الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر