شولاپور–ممبئی سدھیشور ایکسپریس میں سنار کا کروڑوں کا سونا چوری
ممبئی ، 10 دسمبر(ہ س)۔ سونا اور چاندی کے کاروبار سے وابستہ ایک تاجر کا 5.5 کروڑ مالیت کا سونا شولاپور–ممبئی سدھیشور ایکسپریس کے اے سی کوچ سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا، جس نے ریلوے سیکورٹی پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
شولاپور–ممبئی سدھیشور ایکسپریس میں سنار کا کروڑوں کا سونا چوری


ممبئی

، 10 دسمبر(ہ س)۔

سونا اور چاندی کے کاروبار سے وابستہ ایک تاجر

کا 5.5 کروڑ مالیت کا سونا شولاپور–ممبئی سدھیشور ایکسپریس کے اے سی کوچ سے

پراسرار طور پر غائب ہو گیا، جس نے ریلوے سیکورٹی پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

واقعہ کے بعد تاجر ابھے جین نے کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج

کرا دی ہے اور تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

پولیس

کے مطابق ابھے جین گورےگاؤں، ممبئی کے رہائشی اور پیشہ ور سنار ہیں۔ وہ 8 دسمبر کو

اپنی بیٹی کے ساتھ سدھیشور ایکسپریس کے اے سی کوچ میں سفر کر رہے تھے اور ان کے

پاس سونے کے زیورات کا ایک بڑا بیگ تھا جس کا وزن تقریباً ساڑھے چار کلو گرام ہے۔

کرجت اور کلیان کے درمیان کسی مقام پر نامعلوم عناصر نے یہ بیگ چوری کر لیا، جس کا

انہیں ٹرین رکنے کے بعد احساس ہوا۔

شکایت

ملتے ہی کلیان ریلوے پولیس اور ریلوے کرائم برانچ نے مشترکہ کارروائی شروع کی۔

کرجت تا کلیان ریلوے سیکشن میں تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری ہے، تاکہ

ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ مل سکے۔ پولیس نے بتایا کہ چوروں کی تلاش کے لیے چار

علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

ریلوے

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حساسیت کے پیش نظر ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے

اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande