
ریاض،09نومبر(ہ س)۔مصر کی جمہوریہ میں واقع العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی کا بہترواں طیارہ امدادی سامان لے کر ہفتے کے روز پہنچا۔ یہ امدادی سامان شاہ سلمان ریلیف اور انسانی ہمدردی مرکز کے زیرِ انتظام فضائی پل کے تحت مصر پہنچا ہے۔ اس کا مقصد غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی امداد ہے۔طیارے میں غذائی اشیاءکے پیکج اور رہائشی بیگز شامل تھے جو متاثرہ خاندانوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، یہ اقدامات سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو درپیش انسانی بحران کے اثرات کم کیے جا سکیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کی فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری انسانی ہمدردی کی وابستگی اور شاہ سلمان ریلیف کے ذریعے فوری امدادی مدد فراہم کرنے کی سعودی خواہش کا مظہر ہے، جو مسلسل پروازوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں خوراک، طبی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan