
ماسکو،09نومبر(ہ س)۔روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کے انفراسترکچر اور رہائشی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ڈنیپرو شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ زپوریزہیا میں تین افراد ہلاک ہوئے۔مجموعی طور پر، روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کئیو سمیت 25 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے بعد بہت سے علاقے بجلی اور حرارتی نظام سے محروم ہو گئے ہیں۔
یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے 450 سے زیادہ دھماکہ خیز بمبار ڈرون اور 45 میزائل داغے تھے جن میں سے اطلاعات کے مطابق نو میزائلوں اور 406 ڈرون کو مار گرایا گیا تھا۔یوکرین کے وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پولٹاوا، خرکیف اور کئیو کے علاقوں میں توانائی کی بڑی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے، اور بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔دوسری جانب، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے گذشتہ رات 79 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan