
نئی دہلی ،09نومبر (ہ س )۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دو گول اور دو گول میں مدد کرنے سے انٹر میامی نے ہفتے کو ایسٹرن کانفرنس پلے آف سیریز کے پہلے راؤنڈ کے فیصلہ کن تیسرے میچ میں تھرڈ سیڈڈ نیش وِل ایس سی کو 4-0 سے شکست دے کر ایسٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اس سے میسی اور انٹر میامی ایم ایل ایس کپ ٹائٹل سے تین جیت دور ہیں۔ میسی نے پہلے ہاف میں دو گول کیے اور دوسرے ہاف میںتادیو آلیندے کو دوسرے ہاف میں دو گول کرنے میں مدد کی جس سے انٹر میامی نے نیشویل کو سیریز میں 8-3 سے شکست دی۔میسی نے تمام آٹھ گول میں اہم کردار ادا کیا، پانچ اسکور کیے اور باقی تین میں معاونت کی۔ انٹر میامی کا مقابلہ اب ایسٹ سیمی فائنل میں ایف سی سنسناٹی سے ہوگا، یہ ناک آؤٹ میچ ہوگا۔
انٹر میامی اور سنسناٹی کے فاتح کا مقابلہ ٹاپ سیڈ فلاڈیلفیا یونین اور پانچویں سیڈ نیویارک سٹی ایف سی کے درمیان ایسٹ فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ ایم ایل ایس کپ کا فائنل 6 دسمبر کو ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ