اسرائیلی فوجی سربراہ کا2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک شدہ افسر کی باقیات واپس لانے کے عزم کا اظہار
یروشلم،09نومبر(ہ س)۔اسرائیل کے فوجی سربراہ نے ہفتے کے روز عہد کیا کہ وہ غزہ میں گیارہ سال قبل ہلاک شدہ ایک فوجی افسر کی باقیات وطن واپس لائیں گے۔ ان کا یہ بناین ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ حماس نے مذکورہ فوجی کی لاش کے مقام کی نشاندہی کی تھی۔
اسرائیلی فوجی سربراہ کا2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک شدہ افسر کی باقیات واپس لانے کے عزم کا اظہار


یروشلم،09نومبر(ہ س)۔اسرائیل کے فوجی سربراہ نے ہفتے کے روز عہد کیا کہ وہ غزہ میں گیارہ سال قبل ہلاک شدہ ایک فوجی افسر کی باقیات وطن واپس لائیں گے۔ ان کا یہ بناین ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ حماس نے مذکورہ فوجی کی لاش کے مقام کی نشاندہی کی تھی۔فوج نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے لیفٹیننٹ ہدر گولڈین کے خاندان سے ملاقات کی تھی جو 2014 میں غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

ان کی موت کے بعد سے گولڈین کی لاش غزہ میں رکھی گئی ہے لیکن حماس نے کبھی بھی عوامی طور پر ان کی موت کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ان کی باقیات کے قبضے کو تسلیم کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے آج شام گولڈین خاندان سے ملاقات کی اور انہیں فوج کے پاس موجود اب تک کی معلومات سے آگاہ کیا، فوج نے ایک بیان میں کہا، یہ بتائے بغیر کہ یہ معلومات کیا تھیں۔نیز کہا گیا، چیف آف جنرل سٹاف نے ہدر اور تمام ہلاک شدہ قیدیوں کو واپس لانے کے لیے اپنے عزم اور دفاعی افواج کے عزم پر زور دیا۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے حماس اور ریڈ کراس کے اہلکاروں کو ہفتے کے روز اسرائیلی کنٹرول والے ایک علاقے میں تلاشی لینے کی اجازت دی تھی حالانکہ حماس اور نہ ہی فوج نے اس کی تصدیق کی ہے۔چینل 12 سمیت کئی نیٹ ورکس نے اطلاع دی کہ گروپ نے فوج کے زیرِ قبضہ جنوبی شہر رفح کے ایک حصے میں زیرِ زمین سرنگ سے گولڈین کی باقیات برآمد کیں۔ایک اور اسرائیلی فوجی اورون شال بھی 2014 کی لڑائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس کی لاش اس سال کے شروع میں برآمد ہوئی تھی۔

ماضی میں قیدیوں کے تبادلے میں دونوں فوجیوں کی باقیات کی واپسی محفوظ بنانے کے لیے کوششیں بار بار ناکام ہوئیں۔تیئس سالہ گولڈین ایک اسرائیلی یونٹ کا حصہ تھا جسے حماس کی سرنگوں کا سراغ لگانے اور تباہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا جس کے دوران وہ یکم اگست 2014 کو ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ انسانی بنیادوں پر 72 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ ہونے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔اسرائیل نے گولڈین کو ہلاک شدہ قیدیوں میں شامل کیا ہے جن کی باقیات وہ تازہ جنگ بندی معاہدے کے تحت واپس لینا چاہتا ہے۔گولڈین کے علاوہ چار قیدیوں - تین اسرائیلی اور ایک تھائی - کی لاشیں غزہ سے واپس آنا باقی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande