سابق دہشت گردوں کے گھروں پر گاندربل پولیس کی طرف سے کی گئی چھاپے ماری
گاندربل 9 نومبر(ہ س)۔ گاندربل پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے ضلع کے کئ علاقوں میں ان گھروں پر چھاپے مارے ہیں جن گھروں کے کچھ لوگ جن کا تعلق پہلے دہشت گردی سے رہا ہے اور آج کل اپنے کام میں مصروف ہیں۔لیکن پولیس کے مطابق ان کے گھروں میں اس لۓ چھاپے مارے ج
سابق دہشت گردوں کے گھروں پر گاندربل پولیس کی طرف سے کی گئی چھاپے ماری


گاندربل 9 نومبر(ہ س)۔ گاندربل پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے ضلع کے کئ علاقوں میں ان گھروں پر چھاپے مارے ہیں جن گھروں کے کچھ لوگ جن کا تعلق پہلے دہشت گردی سے رہا ہے اور آج کل اپنے کام میں مصروف ہیں۔لیکن پولیس کے مطابق ان کے گھروں میں اس لۓ چھاپے مارے جارہے ہیں کہیں یہ لوگ پھر سے دہشت گردی میں شامل تو نہیں ہوۓ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تو نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پولیس نے آج 30 مقامات پر ان گھروں پر چھاپے مارے ہیں اور تلاشیاں لی گئی ہیں۔ اس دوران یہ چھاپے سینئر افسران کی نگرانی میں مارے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ کل بھی گاندربل پولیس نے دہشت گردی کے معاملات کو لے کر 50 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande