
واشنگٹن،09نومبر(ہ س)۔رواں ہفتے امریکی حکومت کی جانب سے شٹ ڈاون کے باعث ایئر لائنز کو ہوائی ٹریفک کم کرنے کے حکم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور سنیچر کے روز 1,400 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔پروازوں کی آمدورفت پر نظر رکھنے والے فلائٹ ٹریکر ’فلائیٹ اویر‘ کے مطابق، تقریباً 6,000 پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں۔ جمعہ کو تقریباً 7,000 سے زائد پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے گذشتہ ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے 40 پر ہوائی سفر کی صلاحیت کو 10 فیصد تک کم کر دی جائیں گی۔ ایف اے اے کا کہنا تھا کہ شٹ ڈاون کے دوران بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ایئر ٹریفک کنٹرولرز تھکاوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کانگریس اراکین میں تقسیم کے باعث یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا حکومتی شٹ ڈاون اب تک جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan