الفاشر میں جرائم کی تحقیقات کی جارہی ہیں: ریپڈ سپورٹ فورسز
خرطوم،09نومبر(ہ س)۔ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی سوڈان میں شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفاشر میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں آر ایس ایف نے کہا کہ آج الفاشر میں ہم ابو لولو نامی شخص سے تحقیقا
الفاشر میں جرائم کی تحقیقات کی جارہی ہیں: ریپڈ سپورٹ فورسز


خرطوم،09نومبر(ہ س)۔ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی سوڈان میں شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفاشر میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں آر ایس ایف نے کہا کہ آج الفاشر میں ہم ابو لولو نامی شخص سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس کا اصل نام الفاتح عبداللہ ادریس ہے۔ اس پر الفاشر میں ہونے والی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ الفاشر کے محلوں کے اندر سے بارودی سرنگیں ہٹا دیں گے۔ انہوں نے الفاشر میں انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور مزید کہا کہ وہ امداد شہر تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے دارفور میں سوڈانی فوج کے آخری بڑے گڑھ الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد اقوام متحدہ نے قتل عام، عصمت دری، لوٹ مار اور آبادی کے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اطلاع دی ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق آر ایس ایف کی طرف سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیوز کی تائید میں متعدد شہادتوں میں شہر میں ہونے والے مظالم کو بیان کیا گیا ہے۔ اپنی طرف سے سوڈانی حکومت نے ریپڈ سپورٹ فورسز پر 2,000 شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا۔ آر ایس ایف نے جنگی جرائم کے ارتکاب سے انکار کیا اور کچھ زیادتیوں کا اعتراف بھی کیا اور تصدیق کی ہے کہ ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سوڈان میں اپریل 2023 کے وسط میں شروع ہونے والے تنازع کے نتیجے میں دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور تقریباً 12 ملین بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس کو اقوام متحدہ دنیا کے سب سے بڑے نقل مکانی اور بھوک کے بحران سے تعبیر کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande