گاندھی نگر، گجرات سے داعش کے تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار۔ حملے کی منصوبہ بندی کا شک
گاندھی نگر، 9 نومبر (ہ س)۔ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گجرات کے گاندھی نگر کے ادلج سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مشتبہ تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں مشتبہ افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم کو
گاندھی نگر، گجرات سے داعش کے تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار۔ حملے کی منصوبہ بندی کا شک


گاندھی نگر، 9 نومبر (ہ س)۔ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گجرات کے گاندھی نگر کے ادلج سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مشتبہ تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں مشتبہ افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔

اے ٹی ایس کی ٹیم کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مشتبہ کچھ افراد کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی اور وہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی تھی۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان ملک بھر میں متعدد مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ ہتھیاروں کے تبادلے کے ارادے سے گجرات پہنچے تھے اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان مقامات کا تعین کرنے کے لیے مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے جہاں یہ مشتبہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande