
بہار انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر نیپال-بھارت سرحد 9 سے 11 نومبر تک بند رہے گیپٹنہ، 8 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے پیش نظر ہندوستان-نیپال سرحد 9 نومبر کی صبح سے 11 نومبر تک مکمل طور پر بند رہے گی۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی۔ سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جا رہے ہیں۔ اس دوران مدھوبنی ضلع کے جے نگر سے نیپال کے جنک پور تک ٹرین خدمات بھی معطل رہیں گی۔ نیپال کے ساتھ بہار کی سرحد 729 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ بہار کے سرحدی اضلاع میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، ارریہ اور کشن گنج شامل ہیں، جہاں ووٹنگ 11 نومبر کو ہونے والی ہے۔مقامی پولیس اور ایس ایس بی کے اہلکار ارریہ ضلع میں بہار-نیپال سرحدی علاقے میں مشترکہ طور پر گشت کر رہے ہیں۔ ارریہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انجنی کمار نے اس کی تصدیق کی۔ مشترکہ گشت کا مقصد سرحدی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ رات کے وقت ضلع میں 90 سے زائد چوکیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔سشستر سیما بال (ایس ایس بی) 48ویں بٹالین جے نگر نے پرامن اور خوف سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کو خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق نیپال جانے والی ٹرینوں کا آمدورفت اتوار سے منگل تک بند رکھا جائے۔ انتخابی مدت کے دوران نیپال کی ٹرینوں کی آمدورفت بند کرانے کو لیکر مدھوبنی ضلع انتظامیہ کے خط کی روشنی میں ایسٹ سنٹرل ریلوے (حاجی پور) نے نیپال کے ریلوے سپرنٹنڈنٹ کو ایک خط دیا گیا ہے۔جے نگر (نیپال) ریلوے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ ایس ایل مینا نے بتایا کہ جے نگر اور جنک پور بیجل پورہ کے درمیان آخری ٹرین آج چلے گی۔ باقاعدہ نیپالی ٹرینیں بدھ سے دوبارہ چلنا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معطلی اتوار سے منگل تک رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان-نیپال سرحد 8 نومبر کی صبح سے 11 نومبر کی شام 6 بجے تک سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مکمل طور پر بند رہے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan