نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن 9 نومبر 2025 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے
نئی دہلی،08نومبر(ہ س)۔نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن عہدہ سنبھالنے کے بعد 9 نومبر 2025 کو کرناٹک کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔نائب صدر پرمپوجیہ آچاریہ شری 108 شانتی ساگر مہاراج جی کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے اور شراون بیلاگولا ، ہاسن میں
نائب صدر جمہوریہ ہندنے امن اور عالمی شناخت میں جین مت کے تعاون پر روشنی ڈالی


نئی دہلی،08نومبر(ہ س)۔نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن عہدہ سنبھالنے کے بعد 9 نومبر 2025 کو کرناٹک کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔نائب صدر پرمپوجیہ آچاریہ شری 108 شانتی ساگر مہاراج جی کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے اور شراون بیلاگولا ، ہاسن میں قابل احترام جین سنت اور روحانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ تقریب 1925 میں چرترا چکرورتی آچاریہ شری 108 شانتی ساگر مہاراج کے شراون بیلاگولا کے پہلے دورے کے 100سال مکمل ہونے کی یاد دلاتی ہے۔یادگاری تقریب کے دوران ، نائب صدرجمہوریہ ، آچاریہ شری شانتی ساگر مہاراج کی مورتی کی تنصیب کی تقریب ، فورتھ ہل کے نام کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ بعدازاں دن میں، سی پی رادھا کرشنن میسور میں جے ایس ایس اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی سولہویں کنووکیشن تقریب میں شرکت کریں گے جو جگد گرو سری ویراسمہاسن مہاسمستھان مٹھ ، ستور سریکشیتر سے وابستہ ہے اور گریجویشن کرنے والے طلباءسے خطاب کریں گے۔نائب صدر جمہوریہ کرناٹک کے سب سے نمایاںمٹھ مراکز میں سے ایک ستور مٹھ کے پرانے احاطے کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ میسور کے قریب شری چامنڈیشوری دیوی مندر اور میلکوٹ، مانڈیا میں چیلوانارائن سوامی مندر میں پوجا کریں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande