
نئی دہلی، 08 نومبر (ہ س)۔ این ایچ پی سی لمیٹڈ، جو حکومت ہند کا ایک”نورتن“ انٹرپرائز ہے، نے 7 نومبر 2025 کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ 50 شاندارسال مکمل ہونے اور اپنے 51 ویں یوم تاسیس کا جشن منایا۔ فرید آباد میں این ایچ پی سی کے کارپوریٹ آفس کے ساتھ ساتھ اس کے تمام علاقائی دفاتر ، پاور اسٹیشنوں اور پروجیکٹوں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کارپوریٹ آفس ، فرید آباد میں منعقدہ گولڈن جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی جناب منوہر لال ، بجلی ، ہاو¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر نے این ایچ پی سی پر انڈیا پوسٹ ، حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ ”کسٹمائزڈ مائی اسٹیمپ“ جاری کیا۔ مہمان خصوصی نے این ایچ پی سی کے شاندار 50 سالہ سفر اور اہم سنگ میل کی نمائش کرنے والی”اچیومنٹ بک“ کا بھی اجرا کیا۔
اس سے قبل بجلی ، ہاو¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر اور ہریانہ سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جناب سچن کشور کا این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب بھوپیندر گپتا نے پلانٹ اور شال پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کا آغاز مہمان خصوصی، بجلی، ہاو¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب سچن کشور ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل ، ہریانہ سرکل ، جناب بھوپیندر گپتا ، سی ایم ڈی ، جناب اتم لال ، ڈائریکٹر (پرسنل) جناب سنجے کمار سنگھ ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) جناب سپراکاش ادھیکاری ، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب مہیش شرما ، ڈائریکٹر (فنانس) جناب سنتوش کمار ، سی وی او اور این ایچ پی سی کے آزاد ڈائریکٹرز کے ذریعے رسمی چراغ روشن کرنے کے ساتھ ہوا۔اس جشن میں بجلی کی وزارت ، حکومت ہند ، سنٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی ، سنٹرل الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن ، سی ایم ڈیز اور بجلی کی وزارت کے تحت پی ایسیوز کے ڈائریکٹرز ، مختلف مرکزی ایجنسیوں/محکموں کے نمائندے ، این ایچ پی سی کے عہدیدار ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے این ایچ پی سی کے 50 سال مکمل ہونے اور اس کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنا ویڈیو پیغام دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے این ایچ پی سی کے تمام اراکین اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال کا سفر کیلنڈر پر صرف ایک نمبر نہیں ہے ، بلکہ لگن اور عمدگی کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔ 1975 میں ایک پہل کے طور پر جو شروع ہوا وہ آج ہندوستان کی معروف پن بجلی اور سبز توانائی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ کامیابی این ایچ پی سی کی مہارت ، دیانتداری اور قوم کے لیے غیر متزلزل لگن کی عکاسی کرتی ہے۔اس موقع پر، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، حکومت ہند کے سکریٹری (بجلی) جناب پنکج اگروال نے این ایچ پی سی کے 50 شاندار سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے این ایچ پی سی کو پن بجلی کے شعبے میں اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ این ایچ پی سی ، پن بجلی کی ترقی میں اپنی مسلسل مہارت اور قیادت کے ذریعے ، بلا شبہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرے گا اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وڑن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اپنے خطاب میں این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب بھوپیندر گپتا نے این ایچ پی سی کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام ملازمین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے بجلی ، ہاو¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر کی قیمتی رہنمائی اور تعاون کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے این ایچ پی سی کو اپنے اہداف کے حصول میں مدد کرنے میں مسلسل رہنمائی اور تعاون کے لیے حکومت ہند کی وزارت بجلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم سب کے لیے بے پناہ فخر ، غور و فکر اور تحریک کا دن ہے۔ این ایچ پی سی ایک ایسی تنظیم ہے جس نے پچھلے پچاس سنہری سالوں میں نہ صرف ہندوستان کے توانائی کے شعبے میں ایک الگ شناخت قائم کی ہے بلکہ ملک کی ترقی میں بھی مسلسل تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر ، انہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران این ایچ پی سی کے سفر سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا ، جن کا تعاون تنظیم کو اس کی موجودہ بلندیوں تک پہنچانے میں اہم رہا ہے۔اس تقریب میں معروف گلوکار اور کمپوزر جناب آنند راج آنند اور مشہور کامیڈین جناب سنکیت بھوسلے کی دلکش پرفارمنس پیش کی گئی ، جنہوں نے بالترتیب اپنے میوزیکل اور مزاحیہ اداکاری سے سامعین کو مسحور کیا۔
اس سے پہلے دن میں، این ایچ پی سی کارپوریٹ آفس ، فرید آباد میں ایک ایوارڈ اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب بھوپیندر گپتا کے ذریعے این ایچ پی سی کا جھنڈا لہرانے سے ہوا۔ اس موقع پر جناب بھوپیندر گپتا ، سی ایم ڈی اور محترمہ شکھا گپتا کے ساتھ جناب اتم لال ، ڈائریکٹر (پرسنل) اور محترمہ مونا لال ، جناب سنجے کمار سنگھ ، ڈائریکٹر (پروجیکٹ) اور محترمہ گریما سنگھ ، جناب سپراکاش ادھیکاری ، ڈائریکٹر (تکنیکی) اور محترمہ سوما ادھیکاری ، جناب مہیش شرما ، ڈائریکٹر (فنانس) اور محترمہ رنکو شرما اور چیف ویجیلنس آفیسر جناب سنتوش کمار بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan