
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ روحانی اور ثقافتی بھائی چارے کی علامت کے طور پرنیشنل میوزیم میں رکھے گئے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کو عوامی نمائش کے لیے پالم ایئربیس سے ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے ہفتہ کو بھوٹان لے جایا گیا۔
8 سے 18 نومبر تک منعقد ہونے والی یہ نمائش تھمپو میں گلوبل پیس پریئر فیسٹیول (جی پی پی ایف) کا حصہ ہے، جو عالمی امن اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک اہم دعائیہ تقریب ہے، جس میں بھوٹان کے چوتھے بادشاہ جگمے سنگے وانگچک کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منایا جا رہا ہے ۔ یہ دنیا کی واحد وجریانا بادشاہی ہے۔
بھگوان بدھ کے مقدس آثار کو لے جانے والے وفد کی قیادت مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیاریت ڈاکٹر وریندر کمار نے کیا اور ان کے ساتھ سینئر ہندوستانی بھکشووو¿ں اور حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس تاریخی سفر کا اہتمام ہندوستان کی وزارت ثقافت اور بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب ان مقدس آثار کو بھوٹان لایا جا رہا ہے—پہلی بار 2011 میں بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک کی شادی کی تقریب میں لے جایا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد