جنوبی افریقہ اے کے خلاف زخمی ہو ریٹائرہرٹ رشبھ پنت
بنگلورو، 8 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے جارہے ہندوستان اے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان میچ کے دوران ریٹائرہرٹ ہوگئے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز تسیپو مورکی کی گیند
جنوبی افریقہ اے کے خلاف زخمی ہو ریٹائرہرٹ رشبھ پنت


بنگلورو، 8 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے جارہے ہندوستان اے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان میچ کے دوران ریٹائرہرٹ ہوگئے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز تسیپو مورکی کی گیند سے تین بار چوٹ لگی، ایک بار ہیلمٹ پر اور دو بار جسم پر – دائیں کہنی اور پیٹ پر۔ مسلسل چوٹ لگنے کے بعد پنت کومیدان چھوڑنا پڑا۔

اس واقعے نے ٹیم انڈیا کے لیے چوٹ کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ سینئر ٹیم کو اگلے جمعہ (14 نومبر) سے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اگرچہ پنت چوٹ کے بعد بلے بازی جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں احتیاط کے طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

پہلی انجری اس وقت ہوئی جب انہوں نے مورکی پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند چھوٹ گئی اور ان کے ہیلمٹ سے ٹکرا گئی۔ فزیو نے کنکشن ٹیسٹ کرایا اور انہیں کھیلنے کے لیے کلیئرنس دے دیا۔ تھوڑی دیر بعد، ان کی دائیں کہنی پر گیند لگی، جس میں درد کے اسپرے اور ٹیپ کی ضرورت تھی۔ تیسری بار، مورکی کی گیند لینتھ سے آئی اور پیٹ پر لگی، جس کے بعد پنت درد کی وجہ سے 17 رن (22 گیندوں) پر اننگز سے ریٹائر ہو گئے۔ دھرو جورل نے پنت کی جگہ لی اور دوسرے سیشن میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

رشبھ پنت کو حال ہی میں ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کی دوسری اننگز میں 90 رنز کی اننگز کے ساتھ شاندار واپسی کی اور وکٹ کیپنگ کے دوران بھی آرام دہ نظر آئے۔ تاہم موجودہ میچ کی پہلی اننگز میں وہ مورکی کی ایک شارٹ گیند پر 24 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے اور اب دوسری اننگز میں انجری کے باعث ریٹائر ہو گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande