آر جے ڈی-کانگریس کبھی بھی بہار کی ترقی نہیں کرسکتیں: وزیر اعظم
پٹنہ، 8 نومبر(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سیتامڑھی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مہا گٹھ بندھن اورخاص طورپرراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر تنقید کی۔ انہوں نے آر جے ڈی پر جرائم کو فروغ دینے اور کانگریس پر بدعنوانی کو فروغ دینے ک
آر جے ڈی-کانگریس کبھی بھی بہار کی ترقی نہیں کر سکتی: وزیر اعظم


پٹنہ، 8 نومبر(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سیتامڑھی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مہا گٹھ بندھن اورخاص طورپرراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر تنقید کی۔ انہوں نے آر جے ڈی پر جرائم کو فروغ دینے اور کانگریس پر بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں کی حمایت بھی مانگی۔ہفتہ کے روز بہار کے سیتامڑھی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے بہار کی ترقی ضروری ہے۔ آر جے ڈی-کانگریس کبھی بھی بہار کی ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن بہار کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ اس لیے یہ الیکشن بہت اہم ہے۔اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جنگل راج والوں کے گانے سنے ہیں آپ نے؟چھوٹے بچے اسٹیج سے کہہ رہے ہیں ، ہمیں رنگداربننا ہے ۔ کیا بہار کے بچوں کو رنگدار بنانا چاہئے یا ڈاکٹر۔ انجینئر بننا چاہئے ؟ بہار میں اسٹارٹ اپ کا خواب دیکھنے والے چاہئے ، ہینڈ ز اپ کہنے والے نہیں چاہئے۔ آرجے ڈی والوں کے تشہیر ی گانے سن کر آپ کانپ جائیں گے۔ ہم بچوں کے ساتھ ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔ آرجے ڈی والے کٹا ۔ دونالی دے رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جہاں آر جے ڈی اور کانگریس کی غلط حکمرانی ہے وہاں ترقی کا کوئی نشان نہیں ہے۔ جہاں کرپشن ہے وہاں سماجی انصاف نہیں ہے۔ ایسے لوگ بہار کا کبھی بھلا نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم نے کہا، میرے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ماں سیتا کی سرزمین پرآیا ہوں، مجھے چھ سال پہلے کا ایک واقعہ یاد ہے، میں یہاں 8 نومبر 2019 کو آیا تھا۔ اگلے دن کرتار پور راہداری کے لیے پنجاب روانہ ہونا تھا، رام مندر کا فیصلہ بھی اسی دن ہونا تھا، میں پراتھنا کر رہا تھا کہ سیتا ماں کی سرزمین پر رام مندر کا فیصلہ ہو گا۔ سیتا کی سرزمین پر کی جانے والی دعائیں کبھی بھی رد نہیں ہوتیں، سپریم کورٹ نے رام للا کے حق میں فیصلہ سنایا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’ ’وزیراعلیٰ خواتین روزگار اسکیم ‘‘پر ان دنوں بڑے پیمانے پر بحث ہو رہی ہے۔ ہم لوگوں نے ہر ایک کے اکاؤنٹس میں 10,000 روپے جمع کرائے ہیں۔ سوچیں اگر خواتین کے کھاتے نہ کھولے جاتے تو کیا انہیں یہ رقم مل جاتی؟ مودی نے کھاتے کھولے، نتیش کمار نے رقم جمع کرائی۔ اگر جنگل راج ہوتا تو آپ کے حق کا پیسہ بھی چوری ہو جاتا۔ کانگریس کے وزیر اعظم کے والد کہتے تھے کہ دہلی سے ایک روپے نکلتا ہے تو گاؤں میں جاتے جاتے 15 پیسے ہو جاتے ہیں۔ یہ کیسا پنجہ تھا جس نے ایک روپے کو 15 پیسے میں کر دیتا تھا۔ آج اگر پٹنہ سے ایک روپیہ نکلتا ہے تو پورے 100 پیسے آپ کے کھاتوں میں پہنچ جاتے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ بہار دیگر ریاستوں کو مچھلی بھیج رہا ہے۔ بہار کی مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے نامور لوگ بھی آرہے ہیں۔ وہ تالاب میں ڈبکی لگا رہے ہیں۔ وہ بہار کے انتخابات میں خود کو ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس اور آر جے ڈی ممبران چھٹھی میا کی توہین کر رہے ہیں۔ کیا بہار، ہندوستان اور میری مائیں جو ورت کرتی ہیں، ایسی توہین برداشت کر سکتی ہیں؟ کیا بہار کی مائیں بہنیں چھٹی میا کی یہ توہین برداشت کریں گی؟ چھٹی میا کی اس توہین کو بہار میں کوئی نہیں بھولے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande