پروفیسر آسیہ سلطانہ نے ذیابیطس مینجمنٹ پرایوارڈ یافتہ تحقیق پیش کی
پروفیسر آسیہ سلطانہ نے ذیابیطس مینجمنٹ پرایوارڈ یافتہ تحقیق پیش کی علی گڑھ، 8 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علاج بالتدبیر کی صدر پروفیسر آسیہ سلطانہ نے کوچی میں ریسرچ سوسائٹی فار دی اسٹڈی آف ڈائبٹیز اِن ان
پروفیسر آسیہ سلطانہ


پروفیسر آسیہ سلطانہ نے ذیابیطس مینجمنٹ پرایوارڈ یافتہ تحقیق پیش کی

علی گڑھ، 8 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علاج بالتدبیر کی صدر پروفیسر آسیہ سلطانہ نے کوچی میں ریسرچ سوسائٹی فار دی اسٹڈی آف ڈائبٹیز اِن انڈیا کی 53ویں بین الاقوامی کانفرنس میں ذیابیطس کو قابو میں کرنے میں غذائی مداخلت کے کردار کے موضوع پر اپنی اہم تحقیق پیش کی۔

اس مطالعے میں ممکنہ افراد میں میٹابولک خطرات کو کنٹرول کرنے کے لیے غذائی مداخلت کی اہمیت پر زور دیا گیا اور روایتی و سائنسی بنیادوں پر مبنی غذائی نقطہ نظر کے امتزاج کو ذیابیطس کی مؤثر روک تھام کے لیے ضروری قرار دیا گیا۔ پروفیسر سلطانہ کے مقالے کو ماہرین اور مندوبین نے اس کی سائنسی گہرائی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کی ذیابیطس مینجمنٹ سے متعلق ہدایات سے ہم آہنگ ہونے پر سراہا۔

اسی کانفرنس میں پروفیسر آسیہ سلطانہ کی نگرانی میں ”مِلّی ٹ سپلیمنٹیشن“ پروجیکٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کرنے والی ڈاکٹر شمامہ عثمانی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ بیسٹ پیپر پرزنٹیشن کے لئے انھیں دس ہزار روپے نقد انعام اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande