وزیراعظم مودی، راجناتھ سنگھ اور امت شاہ کی آج بہار میں بڑی انتخابی ریلیاں
وزیراعظم مودی، راجناتھ سنگھ اور امت شاہ کی آج بہار میں بڑی انتخابی ریلیاں نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین بڑے رہنما وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ آج بہار کے
بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی مہم کے پروگرام کو ایکس پر شیئر کیا ہے۔


وزیراعظم مودی، راجناتھ سنگھ اور امت شاہ کی آج بہار میں بڑی انتخابی ریلیاں

نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین بڑے رہنما وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ آج بہار کے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ تینوں اسٹار کیمپینر الگ الگ علاقوں میں پارٹی کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے اور عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ان سینئر رہنماوں کے انتخابی پروگرام کو ایکس پر شیئر کیا ہے۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل پوسٹ کے مطابق، وزیراعظم مودی صبح 11 بجے سیتامڑھی اور دوپہر ایک بجے بیتیا میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ آج تین مقامات پر جائیں گے۔ صبح 11.15 بجے پورنیا، دوپہر ساڑھے بارہ بجے کٹیہار اور دوپہر 2.15 بجے سپول میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ راجناتھ سنگھ بھی ریاست کے تین علاقوں میں ووٹروں سے روبرو ہوں گے۔ وہ دوپہر 12.25 بجے کاراکاٹ اسمبلی حلقہ (روہتاس)، پونے دو بجے دینارا اسمبلی حلقہ (روہتاس) اور تین بجکر پانچ منٹ پر رام گڑھ اسمبلی حلقہ (کیمور) میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande