صدر جمہوریہ مرمو چھ روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو ہفتہ کو افریقی ممالک انگولا اور بوٹسوانا کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔یہ کسی ہندوستانی سربراہ کا ان ممالک کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ راشٹرپتی بھون نے ایکس پوسٹ پر اطلاع دی کہ صدرجمہور
President Murmu leaves for a six-day foreign tour


نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو ہفتہ کو افریقی ممالک انگولا اور بوٹسوانا کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔یہ کسی ہندوستانی سربراہ کا ان ممالک کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

راشٹرپتی بھون نے ایکس پوسٹ پر اطلاع دی کہ صدرجمہوریہ مرمو انگولا اور بوٹسوانا کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئی ہیں۔ وہ آج رات انگولا پہنچیں گی۔ ان دو افریقی ممالک کا کسی ہندوستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 8 سے 13 نومبر تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران صدر جمہوریہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گی اور نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گی۔ یہ دورہ افریقی خطے میں دونوں ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے لیے نئی راہیں کھولنے کی ہندوستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔ توقع ہے کہ بات چیت تجارت، دفاع، صحت، بنیادی ڈھانچے کے تنوع اور عوام سے عوام کے تعلقات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande