وزیر اعظم 9 نومبر کو اتراکھنڈ ریاست کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 9 نومبر کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریب سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق،
PM to attend Uttarakhand State Silver Jubilee on Nov 9


نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 9 نومبر کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریب سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم مودی اس دوران ریاست میں 8,140 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 930 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور 7,210 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ ان منصوبوں کا تعلق پینے کے پانی، آبپاشی، تکنیکی تعلیم، توانائی، شہری ترقی، کھیل اور ہنر کی ترقی جیسے اہم شعبوں سے ہے۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت وہ 28,000 سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست 62 کروڑ روپے کی امداد جاری کریں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا، ان میں امرت اسکیم کے تحت دہرادون کے 23 زونوں کے لیے پانی کی فراہمی کی اسکیم، ضلع پتھورا گڑھ میں بجلی کا سب اسٹیشن، سرکاری عمارتوں میں شمسی توانائی کے پلانٹ اور نینی تال کے ہلدوانی اسٹیڈیم میں ایک ایسٹروٹرف ہاکی گراونڈ شامل ہیں۔

وزیر اعظم جن اہم پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے، ان میں دہرادون کو 150 ایم ایل ڈی پینے کا پانی فراہم کرنے والا سونگ ڈیم ڈرنکنگ واٹرپروجیکٹ اور نینی تال ضلع میں جمرانی ڈیم ملٹی پرپز پروجیکٹ شامل ہیں، جو پینے کے پانی، آبپاشی اور بجلی کی پیداوار میں مددگار ہوگا۔ اس کے علاوہ ویمنز اسپورٹس کالج (چمپاوات) اور ایک جدید ترین ڈیری پلانٹ (نینی تال) جیسے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande