وزیر اعظم مودی آج قانونی مدد پر مرکوز قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم مودی آج قانونی مدد پر مرکوز قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام تقریباً پانچ بجے سپریم کورٹ آف انڈیا میں قانونی مدد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے پر مرکوز قومی کانفرنس کا افتتاح کریں
وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو)


وزیر اعظم مودی آج قانونی مدد پر مرکوز قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام تقریباً پانچ بجے سپریم کورٹ آف انڈیا میں قانونی مدد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے پر مرکوز قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران وہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (نالسا) کے کمیونٹی میڈیشن ٹریننگ ماڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ معلومات سرکاری ریلیز میں دی گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق، اس کے بعد وزیر اعظم کا خطاب ہوگا۔ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں قانونی خدمات کے ڈھانچے کے اہم پہلووں جیسے قانونی مدد و دفاعی مشاورتی نظام، پینل وکلاء، نیم قانونی رضاکار، مستقل لوک عدالتیں اور قانونی خدمات اداروں کے مالی انتظام پر غور و خوض کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande