
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اڈوانی جی کی قوم کی خدمت غیر معمولی رہی ہے اور ان کی زندگی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ وہ اڈوانی جی کی رہائش گاہ پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے گئے تھے۔ قوم کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں اور ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد