وزیر اعظم مودی وارانسی سے بہار کے لیے روانہ، وزیر اعلیٰ یوگی نے وداع کیا
وارانسی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی ریلوے اسٹیشن سے ملک کے عوام کو چار وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا۔ اس کے بعد وہ بریکا میں تعمیر کردہ ایک عارضی ہیلی پیڈ سے بہار کےدربھنگہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیر ا
PM Modi leaves for Bihar from Varanasi, CM Yogi bids farewell


وارانسی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی ریلوے اسٹیشن سے ملک کے عوام کو چار وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا۔ اس کے بعد وہ بریکا میں تعمیر کردہ ایک عارضی ہیلی پیڈ سے بہار کےدربھنگہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں وداعی دی۔

اس سے قبل اپنے دو روزہ قیام پرجمعہ کی شام وارانسی پہنچے وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہوائی اڈے سے بریکا گیسٹ ہاو¿س تک پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کئے گئے شاندار استقبال سے وہ خوش نظر آئے۔ انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر استقبالیہ کی تصاویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے بریکا گیسٹ ہاوس میں بی جے پی کے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے وارانسی میں سیوا پکھواڑے اور سودیشی مہم کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ووٹر فہرستوں میں رائے دہندگان کا شامل کروانے اور اس کے لئے ان کی آن لائن مدد کرنے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ رات انہوں نے بریکا گیسٹ ہاوس میں قیام کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande