وزیراعظم مودی نے ملک کو چار اور وندے بھارت کی سوغات دی، ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، وارانسی سے کھجوراہو کا سفر آسان ہوا
وزیراعظم مودی نے ملک کو چار اور وندے بھارت کی سوغات دی، ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، وارانسی سے کھجوراہو کا سفر آسان ہوا وارانسی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ نئ
وزیراعظم نریندر مودی کے وارانسی ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ (فوٹو: اتر پردیش محکمہ اطلاعات)


بنارس ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی شکل میں رنگولی تیار کی گئی، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا)


بنارس ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے مسافر وندے بھارت میں اپنی نشستیں اختیار کرتے ہوئے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا)


وزیراعظم مودی نے ملک کو چار اور وندے بھارت کی سوغات دی، ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، وارانسی سے کھجوراہو کا سفر آسان ہوا

وارانسی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ نئی وندے بھارت ٹرینیں سفر کے وقت کو کم کریں گی، علاقائی نقل و حمل کو فروغ دیں گی اور متعدد ریاستوں میں سیاحت اور تجارت میں اضافہ کریں گی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بنارس ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ہر-ہر مہادیو کے نعروں سے پورا احاطہ گونج اٹھا۔

وزیراعظم نے صبح تقریباً 8.48 بجے ملک کو چار وندے بھارت ٹرینوں کی سوغات دی۔ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں بنارس-کھجوراہو، لکھنو-سہارنپور، فیروزپور-دہلی اور ارناکولم-بنگلور کے درمیان چلیں گی۔ بنارس-کھجوراہو وندے بھارت موجودہ خصوصی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً دو گھنٹے 40 منٹ کی بچت فراہم کرے گی۔ یہ ملک کے چند سب سے معتبر مذہبی اور ثقافتی مقامات وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو کو آپس میں جوڑے گی۔ یونیسکو نے کھجوراہو کو عالمی ورثہ کا مقام قرار دیا ہے۔

لکھنو-سہارنپور وندے بھارت تقریباً سات گھنٹے 45 منٹ میں اپنا سفر مکمل کرے گی۔ اس سے سفر کے وقت میں تقریباً ایک گھنٹے کی بچت ہوگی۔ اس ٹرین سے لکھنو، سیتاپور، شاہجہانپور، بریلی، مرادآباد، بجنور اور سہارنپور کے مسافروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی، روڑکی کے راستے ہریدوار تک ان کی رسائی بھی مزید بہتر ہوگی۔ وسطی اور مغربی اتر پردیش میں آرام دہ اور تیز رفتار بین الاضلاعی سفر کو یقینی بنانے کے ذریعے یہ سروس رابطہ کاری اور علاقائی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

فیروزپور-دہلی وندے بھارت اس روٹ پر سب سے تیز چلنے والی ٹرین ہوگی۔ یہ اپنا سفر صرف چھ گھنٹے 40 منٹ میں مکمل کرے گی۔ یہ قومی دارالحکومت دہلی اور پنجاب کے اہم شہروں جیسے فیروزپور، بٹھنڈا اور پٹیالہ کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کرے گی۔ اس ٹرین سے تجارت، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی امید ہے۔

جنوبی ہندوستان میں ارناکولم-بنگلور وندے بھارت ایکسپریس سفر کے وقت میں دو گھنٹے سے زیادہ کی کمی لائے گی۔ یہ سفر آٹھ گھنٹے 40 منٹ میں مکمل ہوگا۔ یہ وندے بھارت ٹرین اہم آئی ٹی اور تجارتی مراکز کو آپس میں جوڑے گی۔ یہ روٹ کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دے گا۔

بنارس سے کھجوراہو جانے والی نئی وندے بھارت ایکسپریس کئی لحاظ سے خاص ہے۔ اس ٹرین کے ساتھ آٹھ کا عددی رشتہ جڑا ہے۔ روحانی اعتبار سے بھی اس ٹرین کی روانگی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے شیو یوگ میں اسے بھگوان شیو کی نگری (کاشی) سے شیو کے دھام (متنگیشور مہادیو مندر)، یعنی کھجوراہو کے لیے روانہ کیا۔

وارانسی میں موجود بھارتی ریلوے بورڈ کے اطلاعات و نشریات کے قائم مقام ڈائریکٹر دلیپ کمار نے کہا، ’’ہمارے پاس پہلے ہی پورے ملک میں 156 وندے بھارت ایکسپریس خدمات موجود ہیں، اور آٹھ نئی خدمات کے شامل ہونے سے اب ان کی کل تعداد 164 ہو جائے گی۔ آج وزیراعظم بنارس-کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ ہم لکھنو-سہارنپور وندے بھارت ایکسپریس، فیروزپور-دہلی وندے بھارت ایکسپریس اور ایک ارناکولم-کوئمبٹور-بنگلور وندے بھارت ایکسپریس بھی شروع کر رہے ہیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande