
عالمی یوم اردو دنیا بھر میں ہر برس شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش9نومبر کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ اردوبرصغیر میں بولی جانے والی اہم زبانوں میں سے ایک ہے۔ اپنی شیرینی ، شگفتگی اور نزاکت کے سبب یہ زبان برصغیر ہند سے نکل کر دنیا کی دیگر ممالک میں بھی اپنی نئی بستیاں آباد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج عالمی یوم اردو ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دنیا کے بہت سے ممالک میں آن ،بان ،شان کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اردو زبان کی مقبولیت کو اجاگر کرنا اور اس کی اہمیت کو سراہنا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1236 - مغل حکمراں رکن الدین فیروز شاہ کا قتل۔
1729 - برطانیہ، فرانس اور اسپین نے دو سالہ اینگلو -ہسپانوی جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے سیوایل کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1794 - روسی افواج نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پر قبضہ کیا۔
1887 - امریکہ کو پرل ہاربر کے ہوائی کے حقوق مل گئے۔
1904 - ہندوستان کے مشہور ماہر نباتات پنچانن مہیشوری پیدا ہوئے۔
1917 - جوزف اسٹالن نے بالشویک روس کی عارضی حکومت سنبھالی۔
1918 - جرمنی اور بالشویک روس کے درمیان بریسٹ لیٹوسک کا معاہدہ۔
۔برطانیہ نے یروشلم کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
1931 – معروف ہندوستانی شاعر، مصنف، ماہر لسانیات، آئینی ماہر اور مشہور قانون داں لکشمی مل سنگھوی کی پیدائش۔
1937 - جاپانی افواج نے چینی شہر شنگھائی پر قبضہ کر لیا۔
1948 - ریاست جوناگڑھ کا ہندوستان کے ساتھ الحاق ہوا۔
1953 – معروف موسیقار غلام حیدر،جنہوں نے ہندوستان میں اور آزادی کے بعد پاکستان میں کام کیا، انتقال کر گئے۔
1960 - ہندوستان کے پہلے فضائیہ کے سربراہ سبروتو مکھرجی کا انتقال ۔
1985 - سوویت روس کے 22 سالہ گیری کاسپروف اناتولی کارپوف کو شکست دے کر سب سے کم عمر میں شطرنج کے عالمی چیمپئن بن گئے۔
1989 - برطانیہ میں سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔
2000 - اتراکھنڈ جمہوریہ ہند کی 27 ویں ریاست کے طور پر وجود میں آیا۔
2001 - اتحادی افواج مزار شریف میں داخل ہوئیں۔
2005 - اردن میں تین ہوٹلوں پر خودکش حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
2005 - ہندوستان کے سابق صدر کے آر نارائنن کا انتقال۔
2011 - ہندوستانی بایو کیمسٹ، فزیالوجی میں نوبل انعام یافتہ، ہرگوبند کھورانہ انتقال کر گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد