
جگدل پور/ رائے پور، 8 نومبر (ہ س)۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں 12 مقامات پرمشتبہ افراد اور ملزمین کے ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے ماری کی ۔ یہ کاروائی 2023 کے ارن پور آئی ای ڈی دھماکے اور ماو¿نواز حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ہے۔
این آئی اے نے کہا ہے کہ جن ملزمان کے احاطے پر چھاپے مارے گئے ہیں، وہ ممنوعہ سی پی آئی (ماو¿ نواز) کے مسلح کیڈر سے وابستہ تھے۔ تلاشی کے دوران، ایجنسی نے کئی مجرمانہ مواد ضبط کیا، جس میں نقد رقم، ہاتھ سے لکھے گئے خطوط، ماو¿نوازوں کے ذریعہ لیوی وصولی کی رسیدیں اور ڈیجیٹل آلات شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ 26 اپریل 2023 کو دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور تھانہ علاقے میں پیڈکا گاو¿ں کے قریب پیش آیا تھا جہاں دربھا ڈویژن کمیٹی کے ماو¿نوازوں نے حملہ کیا تھا۔ این آئی اے اس معاملے میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے اب تک 27 ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور دو چارج شیٹ داخل کی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں دھنیندر رام دھرو عرف گروجی اور رام سوروپ مارکام شامل ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ماونوازوں کے ساتھی ہیں اور آئی ای ڈی دھماکوں کے لیے ضروری رسد اور مدد فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
این آئی اے کے مطابق 17 نومبر 2023 کو گریا بند ضلع کے بڑے گوبرا گاو¿ں میں ہوئے ایک اور بم دھماکے میں بھی ان کا رول سامنے آیا ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولنگ حکام اور سیکورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم ووٹنگ کے بعد واپس آرہی تھی۔ اس حملے میں انڈو- تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 615 ویں ایڈہاک بٹالین کا ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد