جامعہ ہمدرد میں میگا جاب فیئر کا انعقاد ، بڑی تعداد میں لوگوں کو نوکریاں ملیں
نئی دہلی ،08نومبر(ہ س)۔ ہمدرد لرنگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،اے ایم پی اور جامعہ ہمدرد کے اشتراک سے آج میگا جاب فیئر کا انعقاد جامعہ ہمدرد میں کیا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں امیدوارآئے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں ۔ شیخ الجامعہ پروفیس
جامعہ ہمدرد میں میگا جاب فیئر کا انعقاد ، بڑی تعداد میں لوگوں کو نوکریاں ملیں


نئی دہلی ،08نومبر(ہ س)۔ ہمدرد لرنگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،اے ایم پی اور جامعہ ہمدرد کے اشتراک سے آج میگا جاب فیئر کا انعقاد جامعہ ہمدرد میں کیا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں امیدوارآئے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں ۔ شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے اس میگا جاب فیئر کا افتتاح کیا اور کہاکہ خوشی کی بات یہ کہ اس فیئر میں مینو فیچرنگ ، ٹیچنگ اور دیگر بڑی کمپنیوںنے حصہ لیا اور میں نے سبھی اسٹال پر جائزہ بھی لیا ۔ انھوںنے کہاکہ یونیورسٹیوں کا کام صرف پڑھائی یا ریسرچ ہی نہیں ہوتا بلکہ آو¿ٹ رچ پروگرام بھی ضروری ہے ، سماج کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ اگر کسی کی نوکری لگتی ہے تو اس سے تعلیم کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انھوںنے شوکت مفتی اور ان کی ٹیم کی ستائش بھی کی۔

شیخ الجامعہ کی اہلیہ حنا پروین نے بھی جاب فیئر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگرام سماج میں بہتری لاتے ہیں۔ ہمدرد لرنگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی ایگزکٹیو سکریٹری شوکت مفتی نے کہاکہ اس مرتبہ قریب ۰۶ سے زائد کمپنیاں ہزاروں نوکریاں لے کر آئیں۔ یہ وہ کام ہے جس کی بنیاد پر حکیم عبدالحمید مرحوم نے پچاس سال قبل رکھی تھی ،جس کا مقصد لوگوں کو روزگار سے جوڑنا ہے اور آج ہم انھیں کے مشن پر کام کررہے ہیں۔ اس کے لئے جامعہ کے چانسلر حما د احمد اور ساجد احمد کا تعاون ملتا رہتا ہے۔ اے ایم پی کے نیشنل ہیڈ فاروق صدیقی نے کہاکہ آج کا یہ جاب فیئر بہت کامیاب رہا اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ۔ یہاں بڑی تعداد میں امیدواروں کو نوکریاں ملی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کو شارٹ لسٹٹ کیا گیا ہے ۔پروفیسر منجو چھگانی اور پروفیسر فرحت بصیر خاںنے کہاکہ جامعہ ہمدرد جس طرح سے ترقی کرتا جارہا ہے اس سے مرحوم حکیم عبدالحمید کی روح بھی خوش ہورہی ہوگی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande