
ہندوستانی قومی دستے میں 15 سے 26 نومبر تک ہونے والے ڈیف اولمپکس میں 11 کھیلوں کے 73 کھلاڑی شامل ہوں گے۔
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔
ہندوستان نے ٹوکیو، جاپان میں 15 نومبر سے 26 دسمبر تک ہونے والے آئندہ ڈیف اولمپکس کے لیے 111 رکنی دستے کا اعلان کیا ہے۔ اس دستے میں 73 کھلاڑی اور 38 کوچ شامل ہیں۔ ڈیف اولمپکس میں یہ اب تک کا سب سے بڑا ہندوستانی دستہ ہے۔
مرکزی وزارت کھیل نے سرکاری خرچ پر اس دستے کو منظوری دی ہے۔ ہندوستان 11 کھیلوں میں حصہ لے گا - ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، گولف، جوڈو، کراٹے، شوٹنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، کشتی اور ٹینس۔
ڈیف اولمپکس انٹرنیشنل کمیٹی فار ڈیف اسپورٹس (آئی سی ایس ڈی ) کے زیر اہتمام ہیں۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طرف سے تسلیم شدہ، آئی سی ایس ڈی اگست 1924 سے آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے۔آئی سی ایس ڈی بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی سے وابستہ نہیں ہے۔
آئی او سی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے ڈیف اولمپکس دنیا کا دوسرا قدیم ترین بین الاقوامی ملٹی سپورٹس ایونٹ ہے۔
آئی سی ایس ڈی کے اراکین میں اب 117 مختلف ممالک سے منسلک قومی کھیلوں کی تنظیمیں شامل ہیں۔ 16 مئی 2001 کے اپنے فیصلے میں، آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ نے ورلڈ ڈیف گیمز کا نام بدل کر ڈیف اولمپکس رکھ دیا، گیمز کے عنوان اور حیثیت کے درمیان تضاد کو ختم کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ