ہوٹل میں زبردست آگ لگنے سے عمارت خاکستر
سلی گوڑی،8نومبر(ہ س)۔ ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگنے سے پوری عمارت جل کر خاکستر ہو گئی ۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پھولباری بائی پاس علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ لوگوں نے پھولباری بائی پاس پر واقع ایک چھوٹے سے ہوٹل سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ
ہوٹل میں زبردست آگ لگنے سے عمارت خاکستر


سلی گوڑی،8نومبر(ہ س)۔

ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگنے سے پوری عمارت جل کر خاکستر ہو گئی ۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پھولباری بائی پاس علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ لوگوں نے پھولباری بائی پاس پر واقع ایک چھوٹے سے ہوٹل سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ اطلاع ملتے ہی این جے پی تھانے کی پولیس اور پھولباری سے فائر انجن جائے وقوعہ پر پہنچا۔ اگرچہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا تاہم دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ہوٹل مالکن کر نتی برمن نے بتایا کہ وہ کل رات معمول کے مطابق اپنی دکان بند کرکے گھر چلی گئی تھیں ۔ صبح انہیں اچانک معلوم ہوا کہ دکان میں آگ لگ گئی ہے۔ ان کا تمام سامان بشمول کئی اہم دستاویزات آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے۔ کرانتی نے وضاحت کی کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہوئے تقریباً 30 سالوں سے اس چھوٹے سے ہوٹل کو چلا رہی ہیں۔ ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande