جھجر میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی
جھجر، 8 نومبر (ہ س)۔ ہفتہ کے روز جھجر میں تیز رفتاری کی تباہی دیکھی گئی۔ کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مقامی ڈاکٹروں نے انہیں
جھجر میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی


جھجر، 8 نومبر (ہ س)۔

ہفتہ کے روز جھجر میں تیز رفتاری کی تباہی دیکھی گئی۔ کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مقامی ڈاکٹروں نے انہیں علاج کے لیے روہتک پی جی آئی ریفر کر دیا ہے۔ حادثے میں امرود بیچنے والے کی ایک سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔ وہ جائے حادثہ کے قریب کھڑی تھی کہ کار کے پہیے سے ایک پتھر اس کے سر سے ٹکرا گیا۔ بچی کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔

یہ حادثہ جھجر-کوسلی روڈ پر حسن پور اور رائیا گاو¿ں کے درمیان پیش آیا۔ ہفتہ کے روز، دہلی کے اتم نگر کا ایک کنبہ ایک رشتہ دار کی موت پر تعزیت کے لیے مہندر گڑھ کے قریب جھگڈولی گاو¿ں جا رہا تھا۔ تعزیتی دورہ سے واپس آتے ہوئے حسن پور گاو¿ں کے قریب کار بے قابو ہو کر سفید چنار کے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے جھجر سول اسپتال لے جایا گیا۔ مقامی ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر روہتک پی جی آئی ریفر کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جھجر سول اسپتال بھیج دیا۔ جھجر صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج ونود کمار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ دو دیگر زخمی ہوئے جنہیں روہتک پی جی آئی ریفر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جائے وقوعہ پر ایک سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande