حصار: سیکڑوں کسان وزیر اعلیٰ سے خود کشی کے لیے اجازت مانگیں گے
۔پانی جمع ہونے سے تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ نہ ملنے پر کسان برہم حصار، 8 نومبر (ہ س)۔ شدید بارش کی وجہ سے کھیتوں میں پانی بھر جانے سے فصلیں خراب ہو گئی ہیںاور باغات میں لگے پودوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے جلد سروے کروانے اور معاوضہ دی
Hisar: Farmers will seek permission from CM to commit suicide


۔پانی جمع ہونے سے تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ نہ ملنے پر کسان برہم

حصار، 8 نومبر (ہ س)۔ شدید بارش کی وجہ سے کھیتوں میں پانی بھر جانے سے فصلیں خراب ہو گئی ہیںاور باغات میں لگے پودوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے جلد سروے کروانے اور معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک نہ تو سروے ہوا اور نہ ہی کسانوں کو معاوضہ ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رائے پور، شکارپور، مرزا پور، ڈھانی، نیانا، کھوکھا، کھرکڑی، دھانسو اور سلکھنی سمیت حصار کے قریب کئی گاو¿وں کے کسانوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت کی لاپرواہی سے پریشان ان گاوو¿ںکے سینکڑوں کسان 9 نومبر کو ریاستی حکومت سے پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کی اجازت مانگیں گے۔

گاو¿ں مرزا پور کے سرپنچ سدھورام مرزا پور، پانا مہرانا کے سنجے سونی، ڈھانی رائے پور کے مدن لال شرما، کسان لیڈر بلوان سنڈا اور رام کمار سینی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جب کھیتوں میں ہارا اور چولہا جلتا ہے تو حکومت کو سیٹلائٹ کے ذریعے دھواں نظر آ جاتا ہے اور پولیس چالان جاری کرکے کارروائی کرتی ہے۔ اس کے برعکس موسلا دھار بارش سے کھیتوں میں کھڑی دھان، کپاس اور باجرے کی فصلیں اور باغات مکمل طور پر تباہ ہو گئے لیکن حکومت کو ابھی تک کسانوں کو ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ان گاو¿وں کے کسانوں نے اب سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے پور، شکارپور، ڈھانی، نیانا، مرزا پور، کھوکھا، کھرکھڑی، دھانسو، سلکھنی وغیرہ گاو¿وں کے کسانوں کی ایک میٹنگ 9 نومبر بروز اتوار صبح 11 بجے مرزا پور روڈ پر کسان پیٹرول پمپ کے قریب واقع رام کمار سینی عرف فورمین کے سینی کھل صنعت پرتشتھان میں میٹنگ بلائی گئی ۔ اس میں وزیر اعلیٰ سے سیٹلائٹ سروے کی بنیاد پر فوری معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا بصورت دیگر کسان خودکشی پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار 9 نومبر کو سینکڑوں کسان ریاستی حکومت سے پھانسی کی رسیوں کے ساتھ خودکشی کرنے کی اجازت کی درخواست کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande