
رانچی، 08 نومبر (ہ س)۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار نے سابق نائب وزیر اعظم بھارت رتن لال کرشن اڈوانی کوان کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔
گورنر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر لکھا، ”قوم کی تعمیر میں آپ کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ آپ کے نظریات اور زندگی کی قدریں ہمیشہ ہمارے ہم وطنوں کے لیے باعث ترغیب رہیں گی۔ میں آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے ایشورسے پرارتھنا کرتا ہوں۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد