علی باغ میں پولیس کی کامیاب کارروائی، نشہ فروش گرفتار
رائے گڑھ ، 8 نومبر(ہ س)۔ رائے گڑھ ضلع کے علی باغ پولیس اسٹیشن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اکشی ساکھر کے رہائشی ایک نوجوان کو گرفتار کیا جو جم جانے والے نوجوانوں اور اسپورٹس کھلاڑیوں کو نشہ آور انجکشن
DRUG PEDDLER ARRESTED IN RAIGAD FOR SELLING INJECTION


رائے

گڑھ ، 8 نومبر(ہ س)۔

رائے

گڑھ ضلع کے علی باغ پولیس اسٹیشن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اکشی ساکھر

کے رہائشی ایک نوجوان کو گرفتار کیا جو جم جانے والے نوجوانوں اور اسپورٹس کھلاڑیوں

کو نشہ آور انجکشن فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دس انجکشن بوتلیں اور

نقدی برآمد کر لی۔

پولیس

ذرائع کے مطابق سورج منوج رانے (29) ممنوعہ دوا میفینٹرمائن سلفیٹ کا انجکشن باڈی

بلڈرز اور نوجوانوں کو فروخت کر رہا تھا۔ علی باغ پولیس انسپکٹر کشور سیل کی

سربراہی میں جمعرات کی رات تقریباً 12 بجے پٹھکنے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی

عمل میں آئی، جس میں ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تحقیقات

سے پتہ چلا کہ ملزم جم کے ممبران کو غیر قانونی طریقے سے، بغیر کسی میڈیکل اجازت

نامے کے، یہ نشہ آور انجکشن فراہم کرتا تھا۔ سورج رانے اکشی ساکھر کا رہنے والا ہے

اور فیبریکیشن و ویلڈنگ کے کام کے ساتھ ساتھ یہ غیر قانونی دھندہ چلا رہا تھا۔

پولیس

نے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش پولیس سب

انسپکٹر پراتک پاٹل کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی تشدد کا

مقدمہ درج تھا۔ علی باغ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں نشہ آور اشیاء

کے کاروبار روک لگی ہے اور یہ مہم منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی سمت میں اہم

قدم ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande