
جموں, 8 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقہ میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران نئے تعمیر شدہ اسٹیل پل سے گر کر ایک ٹھیکیدار کی موت واقع ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ڈوڈہ کے رہائشی شاکر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو حادثے کے وقت پل پر موجود تھا۔ ٹھیکیدار کا توازن بگڑنے سے وہ نیچے گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا قائم ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر