سی آئی کے نے سینٹرل جیل سری نگر اور کپواڑہ جیل سمیت متعدد جیلوں پر چھاپے مارے
سی آئی کے نے سینٹرل جیل سری نگر اور کپواڑہ جیل سمیت متعدد جیلوں پر چھاپے مارے سرینگر، 08 نومبر (ہ س)۔کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے سنیچر کو وادی بھر کی متعدد جیلوں بشمول سنٹرل جیل سری نگر اور ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں اچانک تلاشی لی۔ حکام نے
سی آئی کے نے سینٹرل جیل سری نگر اور کپواڑہ جیل سمیت متعدد جیلوں پر چھاپے مارے


سی آئی کے نے سینٹرل جیل سری نگر اور کپواڑہ جیل سمیت متعدد جیلوں پر چھاپے مارے

سرینگر، 08 نومبر (ہ س)۔کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے سنیچر کو وادی بھر کی متعدد جیلوں بشمول سنٹرل جیل سری نگر اور ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں اچانک تلاشی لی۔ حکام نے بتایا کہ تلاشی آپریشن جیلوں کے اندر سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا کہ قیدیوں کی طرف سے کوئی ممنوعہ مواد استعمال یا تبادلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کی ٹیموں نے آج سنٹرل جیل سری نگر اور ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں تلاشی لی۔ اس مشق کا مقصد اندرونی سیکورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو روکنا ہے۔ یہ تلاشیاں جیل حکام کے ساتھ مل کر کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران دستاویزات، بیرکوں اور قیدیوں کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande