چیف سکریٹری نے آدھار کارڈ سے منسلک کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا
چیف سکریٹری نے آدھار کارڈ سے منسلک کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جموں، 8 نومبر (ہ س)۔ چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی صدارت میں یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا امپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جموں و کشمیر میں آدھار سے متعلق پروگراموں کی پیش
Ca


چیف سکریٹری نے آدھار کارڈ سے منسلک کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا

جموں، 8 نومبر (ہ س)۔ چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی صدارت میں یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا امپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جموں و کشمیر میں آدھار سے متعلق پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سینئر افسران، ضلعی ترقیاتی کمشنر اور یو آئی ڈی اے آئی کے ریجنل آفیسر نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری نے تمام اضلاع میں آدھار اندراج کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے 0 تا 5 سال کے بچوں کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے اسکول ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹس کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کے بایومیٹرک اپڈیٹ کے عمل میں تیزی لائیں اور تمام ڈی بی ٹی اسکیموں کی پیش رفت کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں آدھار اندراج کی شرح 93 فیصد تک پہنچ چکی ہے، تاہم 4.7 لاکھ بایومیٹرک اپڈیٹس زیرِ التوا ہیں جنہیں جلد مکمل کرنے کے لیے خصوصی کیمپس لگانے کی ہدایت دی گئی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ سرکاری خدمات میں شفافیت کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی تصدیق شدہ آن لائن سرٹیفکیٹس متعارف کرائے جائیں۔ اجلاس میں فیس آتھنٹیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال، مذہبی مقامات پر سیکورٹی و سہولیات میں بہتری اور بین المحکماتی ڈیٹا انضمام پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت 1000 سے زائد آدھار مراکز کام کر رہے ہیں جبکہ مزید 10 آدھار سیوا کیندر قائم کیے جا رہے ہیں۔چیف سکریٹری نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ آدھار سے منسلک ڈیٹا کی صفائی اور اشتراک کو یقینی بنایا جائے تاکہ فلاحی اسکیموں کی فراہمی مزید شفاف بن سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande