مرادآباد میں 26 نومبر سے ہوگاچار روزہ ریاستی سطح کے گھڑ سواری مقابلہ کا آغاز
مرادآباد، 8 نومبر (ہ س)۔ چار روزہ گھڑ سواری کا مقابلہ 26 نومبر کو اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر پولیس اکیڈمی کے میدان میں شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی) ٹریننگ راجیو سبھروال نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی پولیس کے
مرادآباد میں 26 نومبر سے ہوگاچار روزہ ریاستی سطح کے گھڑ سواری مقابلہ کا آغاز


مرادآباد، 8 نومبر (ہ س)۔

چار روزہ گھڑ سواری کا مقابلہ 26 نومبر کو اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر پولیس اکیڈمی کے میدان میں شروع ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی) ٹریننگ راجیو سبھروال نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی پولیس کے گھڑ سوار 26 نومبر، 27، 29 اور یکم دسمبر کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس چار روزہ مقابلے میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پولیس اکیڈمی کے حکام نے مقابلے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس مقابلے میں کارکردگی کی بنیاد پر یوپی پولیس کی ٹیم کو قومی سطح کے مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ مقابلے میں ڈریسیج، جمپنگ اوربریک دوڑ جیسے مقابلے شامل ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande