
بہارمیں پہلے مرحلے کا انتخابی مقابلہ اختتام پذیر، دوسرے مرحلے کی 122 سیٹوں کے لیے تیاریاں شباب پرپٹنہ، 7 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعرات کے روز پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں زبردست ووٹنگ کے بعد اب تمام پارٹیوں کی توجہ ریاست کی باقی 122 سیٹوں پر مرکوز ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں اور ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔اسی سلسلے میں آج بہار کے کئی اضلاع میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سے لے کر مرکزی وزراء اور اپوزیشن سمیت دیگر اہم لیڈروں کے پروگرام طے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اورنگ آباد اور بھبھوا میں این ڈی اے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلیاں کریں گے۔ شیوہر میں مرکزی وزیر چراغ پاسوان کا پروگرام پورن ہیا میں ہوگا، جبکہ مرکزی وزیر للن سنگھ کی ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے۔ وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کلکٹریٹ میدان میں انتخابی جلسہ کریں گے۔ شیوہر سے جے ڈی یو امیدوار شویتا گپتا نے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔دراصل بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی زیر قیادت مہاگٹھ بندھن کے درمیان براہ راست مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ حالانکہ ان دونوں کے درمیان جن سوراج پارٹی نے بھی اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی۔ اس مرحلے میں 122 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔دوسرے مرحلہ میں والمیکی نگر، رام نگر (ایس سی)، نرکٹیا گنج، بگھا، لوریہ، نوتن، چنپتیا، بیتیا، سکٹا، رکسول، سگولی، نرکٹیا، ہرسدھی (ایس سی)، گووند گنج، کیسریا، کلیان پور، پپرا، مدھوبن، موتیہاری، چیریا، ڈھاکہ، شیوہر، ریگا، بتھناہا (ایس سی)، پریہار، سرسنڈ، باجپٹی، سیتامڑھی، رونی سید پور،بیلسنڈ، ہرلاکھی، بونی پٹی، کھجولی، بابو برہی، بسفی، مدھوبنی، راج نگر(ایس سی)، جھنجھار پور، پھولپراس ، لوکہا، نرملی، سپول، تروینی گنج(ایس سی)، چھاتا پور، نرپت گنج، رانی گنج(ایس سی)، فاربس گنج،ارریہ، جوکی ہاٹ، سکٹی، بہادرگنج، ٹھاکرگنج، کشن گنج، کوچا دھامن، امور، بیسی، قصبہ، بن منکھی (ایس سی)، روپولی سیٹ کے لئے انتخاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ دھمداہا، پورنیہ، کٹیہار، کدوا، بلرام پور، پران پور، منیہاری (ایس ٹی)، براری، کورہا (ایس سی)، بہ پور، گوپال پور، پیر پینتی (ایس سی)، کہلکگاؤں، بھاگلپور، سلطان گنج، ناتھ نگر، امر پور، دھوریا (ایس سی)، بانکا، کٹوریا (ایس سی)، بیلہر، رام گڑھ ، موہنیا (ایس سی)، بھبھوا، چین پور، چیناری (ایس سی)، سہسرام ، کرگہر، دینارہ، نوکھا، ڈہری، کاراکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور(ایس سی)، گوہ، اوبرا، نبی نگر، کٹمبو(ایس سی)، اورنگ آباد، رفیع گنج، گروا، شیر گھاٹی، امام گنج (ایس سی)، بارا چٹی(ایس سی)، بودھ گیا(ایس سی)، گیاٹاؤن، ٹکاری، بیلا گنج، اتری، وزیر گنج، رجولی(ایس سی)، ہسوا، نوادہ ، گووند پور، وارث علی گنج، سکندرا (ایس سی) جموئی، جھاجھااور چکائی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan