منوج باجپئی کی فلم دی فیملی مین 3 کا متاثر کن ٹریلر ریلیز
منوج باجپئی کی انتہائی متوقع ویب سیریز ”دی فیملی مین 3“ کا ٹریلر بالآخر ریلیز ہو گیا ہے ا ور اسے دیکھ کر شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ اور 49 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں منوج باجپئی سریکانت تیواری کے طور پر اپنے پرانے اوتار میں واپس آ
Powerful trailer of Manoj Bajpayee The Family Man 3 released


منوج باجپئی کی انتہائی متوقع ویب سیریز ”دی فیملی مین 3“ کا ٹریلر بالآخر ریلیز ہو گیا ہے ا ور اسے دیکھ کر شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ اور 49 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں منوج باجپئی سریکانت تیواری کے طور پر اپنے پرانے اوتار میں واپس آ رہے ہیں، لیکن اس بار صورتحال اور بھی سنگین دکھائی دے رہی ہے۔

ٹریلر کا آغاز شری کانت تیواری (منوج باجپائی) سے ہوتا ہے جو اپنے بچوں کو اپنے پیشے کی وضاحت کرتے ہیں، یہ کردار ایک باپ کی فکر اور ایک ایجنٹ کی ذمہ داریوں کے درمیان پیچیدگیوں کا ظاہر کرتا ہے۔ لیکن کہانی جلد ہی ایک خطرناک موڑ لیتی ہے جب جے دیپ اہلاوت کا کردار سامنے آتا ہے ، جو اس سیزن کے نئے ولن ہیں۔ جے دیپ کے تیز مکالمے اوران کی موجودگی نے فوری طور پر سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور ٹریلر میں وہ منوج پر بھاری پڑتے نظر آتے ہیں۔ سیریز میں نمرت کور کی انٹری نے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کا کردار پراسرار ہے اور ا نہیں ٹریلر میں بہت کم دکھایا گیا ہے، لیکن ہر سین میں ان کی موجودگی سسپنس پیدا کرتی ہے۔

راج اور ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز کوڈی 2آر فلمز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ 21 نومبر کو امیزن پرائم ویڈیو پر عالمی سطح پر اس کاپریمیئر ہوگا۔ پہلے دو سیزن کی زبردست کامیابی کے بعد، ’دی فیملی مین 3‘ سامعین کے لیے ایک اور سنسنی خیز تجربہ لاتی ہے ، جہاں ایک عام آدمی، جو ایک جاسوس بھی ہے، ملک اور خاندان کے درمیان اپنی ذمہ داریوں کو متوازن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande