تاریخ کے آئینے میں 8 نومبر : 2016 میں کالے دھن پر کاری ضرب سے پورے ملک میں ہلچل
تاریخ کے آئینے میں 8 نومبر : 2016 میں کالے دھن پر کاری ضرب سے پورے ملک میں ہلچل سال 2016 کا وہ دن ہندوستان کی معیشت کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہو گیا۔ 8 نومبر 2016 کی رات 8 بجے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں ایک ایسا فیصلہ سنایا
علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 8 نومبر : 2016 میں کالے دھن پر کاری ضرب سے پورے ملک میں ہلچل

سال 2016 کا وہ دن ہندوستان کی معیشت کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہو گیا۔ 8 نومبر 2016 کی رات 8 بجے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں ایک ایسا فیصلہ سنایا جس نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی۔ حکومت نے فوری اثر سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ قدم بلیک منی، نقلی نوٹ اور بدعنوانی پر قابو پانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ ان کے اس تاریخی اعلان کے ساتھ ہی اسی رات 12 بجے سے نوٹ بندی نافذ ہو گئی۔ اس فیصلے کے بعد فوری طور پر بازار میں چل رہی تقریباً 86 فیصد کرنسی بے کار ہو گئی اور لاکھوں لوگ پرانے نوٹ تبدیل کروانے کے لیے بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر قطاروں میں لگ گئے۔

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شہری اپنے پرانے نوٹ 30 دسمبر 2016 تک بینکوں میں جمع کر سکتے ہیں یا تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ نئی کرنسی کے طور پر 500 روپے اور 2000 روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔

نوٹ بندی کا ملک کی معیشت، تجارت، روزگار اور عام زندگی پر گہرا اثر پڑا۔ ایک جانب حکومت نے اسے ’’معاشی اصلاح اور شفافیت کی سمت میں ایک بڑا قدم‘‘ قرار دیا، تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں اور متعدد ماہرین معیشت نے اس کی مؤثریت پر سوال اٹھائے۔

آج، 8 سال گزر جانے کے بعد بھی یہ فیصلہ معاشی اور سیاسی دونوں زاویوں سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، جس نے ہندوستان کی نقدی پر مبنی معیشت کو بلاشبہ ایک ڈیجیٹل سمت کی طرف موڑنے کا راستہ ضرور ہموار کیا۔

دیگر اہم واقعات:

1627 - ہندوستان کے مشہور مغل بادشاہ جہانگیر کا انتقال ہوا۔

1895 - وِلہیم روئینٹجن نے ایکس رے کی دریافت کی، جو طبّی سائنس میں ایک بڑی انقلاب ثابت ہوئی۔

1923 - ایڈولف ہٹلر نے میونخ میں ’’بیئر ہال پُٹس‘‘ نامی تختہ پلٹنے کی کوشش کی۔

1929 – بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی پیدا ہوئے۔

1945 - ہانگ کانگ میں کشتی حادثے میں 1550 افراد ہلاک ہوئے۔

1956 - اقوام متحدہ نے اُس وقت کے سوویت یونین سے یورپی ملک ہنگری سے نکلنے کی اپیل کی۔

1957 - برطانیہ نے کرسمس جزائر کے قریب ایٹمی تجربہ کیا۔

1967 - امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1967 - ہندوستانی سیاست داں اور تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پیدا ہوئے۔

1988 - چین میں تباہ کن زلزلے سے 900 افراد ہلاک ہوئے۔

1992 - جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں تین لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔

1998 - بنگلہ دیش میں ملک کے پہلے وزیر اعظم شیخ مجیب الرحمٰن کے قتل کے معاملے میں 15 افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔

1999 - راہل دراوڑ اور سچن تندولکر نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 331 رنوں کی شراکت داری کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

2000 - بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن نے نیویارک کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔

2001 - افغانستان پر دوبارہ زبردست بمباری کی گئی۔

2001 - ہندوستان کی پیرا نشانہ باز اونی لکھیرا پیدا ہوئیں۔

2002 - معروف ہندوستانی اردو شاعر جون ایلیا کا انتقال ہوا۔

2002 - بین الاقوامی سلامتی کانفرنس کا دو روزہ اجلاس منیلا میں شروع ہوا۔

2004 - ہیگ میں سماجی شمولیت بڑھانے پر ہندوستان اور یورپی یونین متفق ہوئے۔

2005 - ہندوستان نے فلسطینی تنظیموں کی دہشت گرد کارروائیوں اور اسرائیل کے جبر دونوں کی مذمت کی۔

2008 - ہندوستان کا پہلا انسانی عملے کے بغیر خلائی مشن ’’چندر یان-1‘‘ چاند کے مدار میں پہنچا۔

2013 - فلپائن کے ہینان صوبے میں تباہ کن سمندری طوفان سے 6000 افراد ہلاک ہوئے۔

2016 - صومالیہ کے موغادیشو میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande