
پونے زمین سودہ تنازعہ، امیڈیا کمپنی کے دو شراکت داروں پر کیس درج
پونے،
7 نومبر (ہ س)۔ پونے میں 40 ایکڑ زمین کے ایک سودے نے سیاسی و
مالی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں 'امیڈیا کمپنی' کے شراکت داروں دگ وجے
امرسنگھ پاٹل اور شیتل کشن چند تیجوانی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا
ہے۔ یہ دونوں پارتھ پوار(فرزند اجیت پوار) اور رویندر بالکرشن تارو کے ساتھ کونڈوا
علاقے میں مذکورہ زمین خریدنے کے پارٹنر تھے۔
یہ
معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسٹامپ ڈیوٹی آفیسر سنتوش اشوک ہنگنے نے باودھن پولیس
اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کے مطابق کمپنی نے مہاراشٹر حکومت کی 40 ایکڑ
زمین کو غیر معمولی طور پر کم داموں پر خریدا اور 6 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا
کرنے سے گریز کیا۔
باودھن
تھانے کی حدود میں موجود اس زمین کا 72 فیصد حصہ حکومت کے نام پر تھا، مگر جعلی
دستاویز تیار کر کے اس کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر بی
ایس این 2023 کی دفعات 409، 420، 34 اور مہاراشٹر اسٹامپ ایکٹ کی دفعات 59،
316(5)، 318(2) اور 3(5) کے تحت کیس درج کرتے ہوئے معاملے کی مزید جانچ شروع کر دی
ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے