یوروپا لیگ: ایسٹن ولا نے مکابی تل ابیب کو 2-0 سے شکست دی، میچ کے دوران احتجاج اور گرفتاریاں
برمنگھم، 7 نومبر (ہ س)۔ ایسٹن ولا نے جمعرات کو یوروپا لیگ میں اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کو 2-0 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ سخت سیکورٹی کے درمیان ہوا،جس میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر حفاظت کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ پہلے ہاف کے ا
Europa League: Aston Villa beat Maccabi Tel Aviv 2-0


برمنگھم، 7 نومبر (ہ س)۔ ایسٹن ولا نے جمعرات کو یوروپا لیگ میں اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کو 2-0 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ سخت سیکورٹی کے درمیان ہوا،جس میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر حفاظت کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں مورگن راجرز نے آین ماٹسن کوپاس دیا، جنہوں نے مشکل زاویہ سے گول کرکے ولا کو برتری دلادی۔ اس کے بعد 60ویں منٹ میں ڈونیل مالن نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کی برتری 2-0 کردی۔ یہ ولا کی ٹورنامنٹ میں تیسری جیت رہی۔

سیاسی تنازعات اور سیکورٹی کشیدگی:

ولا پارک میں ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازعہ کا مرکز بن گیا کیونکہ مکابی تل ابیب کے شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے پر پابندی لگا دی گئی۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے میچ کو ہائی رسک قرار دیا اور گزشتہ سال ایمسٹرڈیم میں میکابی اور ایجیکس کے درمیان ہونے والے پرتشدد واقعے کا حوالہ دیا۔

اس پابندی کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سمیت بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اسے غلط فیصلہ قرار دیا۔

احتجاج اور گرفتاریاں:

میچ سے قبل 200 کے قریب مظاہرین، جن میں فلسطینی یکجہتی مہم کے ارکان بھی شامل تھے، ولا پارک کے قریب جمع ہوگئے۔ انہوں نے فلسطینی پرچم لہرائے اور بائیکاٹ کے بینرز اٹھائے اور غزہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔

چھ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک 21 سالہ شخص بھی شامل ہے جس نے اپنا ماسک ہٹانے کے احکامات کی خلاف ورزی کی تھی اور ایک 17 سالہ نوجوان جس نے منتشر کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی۔ موقع پر پولیس نے اسرائیلی پرچم لہرانے پر بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے کارڈن بنایا۔

میچ شروع ہونے سے پہلے، پانچ گاڑیوں پر لگے الیکٹرانک بل بورڈزاینٹی سیمنٹزم (یہود مخالف)کے خلاف پیغامات آویزاں تھے۔

دیگر میچ کے نتائج:

ناٹنگھم فاریسٹ نے اسٹرم گریز کے خلاف 0-0 سے ڈرا کیا۔

مورگن گبز وائٹ پنالٹی سے محروم۔

ٹیم نئے منیجر شان ڈائی کی قیادت میں مسلسل دوسری جیت درج نہیں کر سکی۔

مڈٹزیلینڈنے سیلٹک کو 3-1 سے ہرا کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

مارٹن ایرلک، میکل گوگورزا اور ڈیزو فرانکولینو نے گول کئے۔

سیلٹک کی جانب سے واحد گول ریو ہاتاتے نے پنالٹی سے کیا۔

روما نے رینجرز کو 2-0 سے شکست دی۔

میٹیاس سولے اور لورینزو پیلیگرینی نے گول اسکور کیے۔

رینجرز چاروں میچ ہارنے کے بعد ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

ریئل بیٹس نے لیون کو 2-0 سے شکست دے کر پہلی شکست دی۔

جینک نے براگا کو 4-3 سے ہرا کر حیران کر دیا۔

یوٹریکٹ اور پورٹو کے درمیان میچ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔

سالزبرگ نے گو اہیڈ ایگلز کو 2-0 سے شکست دی۔

سیلٹا ویگو نے ڈینامو زگریب کو 3-0 سے شکست دی۔

فریبرگ نے نیس کو 3-1 سے شکست دی۔

اسٹٹگارٹ نے فیینورڈ کو 2-0 سے شکست دی۔

پی اے او کے نے ینگ بوائز کو 4-0 سے شکست دی۔

کانفرنس لیگ:

مینز نے فیورینٹینا کو 2-1 سے شکست دی – فیورینٹینا کے نئے عبوری کوچ ڈینیئل گیلوپا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا میچ تھا۔

کرسٹل پیلس نے اے زیڈ الکمار کو 3-1 سے شکست دی، جس میں اسماعیلہ سر نے دو اور میکسینس لاکروا نے ایک گول کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande