
ڈوڈہ پولیس نے 16 برسوں سے مفرور خاتون ملزم کو گرفتار کیا
جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچتی آ رہی ایک خاتون مفرور کو شاندار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، جو گزشتہ 16 برسوں سے مختلف مقامات پر روپوش تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت شگفتہ پروین دختر مبارک علی شیخ ساکن سنگرام بھاٹہ تحصیل و ضلع کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں درج ایف آئی آر نمبر 42/2008 میں دفعہ 376، 363-اے، 379، 493-اے، اور 109 آر پی سی کے تحت مقدمہ میں مطلوب تھی۔
ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن بھدرواہ کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مسلسل نگرانی اور منظم کارروائی کے بعد کٹرا سے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزمہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ، ضلع و سیشنز کورٹ ڈوڈہ کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے اسے 13 نومبر تک ضلع جیل بھدرواہ میں عدالتی تحویل میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر