گابا ٹیسٹ کے لیے واپسی کی راہ پر، لیکن پوری ایشز سیریز کھیلنا مشکل ہے: پیٹ کمنز
میلبورن، 6 نومبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ برسبین میں ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سیریز کے تمام ٹیسٹ میچوں میں مسلسل کھیلنا ان کے لیے چیلنج ثابت ہو س
آسٹریلیائی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز


میلبورن، 6 نومبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ برسبین میں ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سیریز کے تمام ٹیسٹ میچوں میں مسلسل کھیلنا ان کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

کمنز جولائی سے کمر کی چوٹ کے باعث کرکٹ سے دور ہیں، لیکن اب وہ تین چوتھائی رن اپ سے گیندبازی کر رہے ہیں اور بدھ کے روز انہوں نے نیٹز میں تقریباً آٹھ اوور پھینکے۔ وہ پہلے ٹیسٹ کے آغاز تک پوری رفتار سے گیندبازی کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

32 سالہ کمنز نے بتایا کہ بحالی کے دوران انہیں اب تک کسی درد یا پرانی چوٹ کے آثار محسوس نہیں ہوئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے حکام ابھی اس بات پر واضح نہیں ہیں کہ کمنز دوسرے ٹیسٹ میں یقینی طور پر کھیلیں گے یا نہیں، لیکن کپتان نے خود کہا کہ یہی ان کا ہدف ہے۔

کمنز نے کرکٹ آسٹریلیا کے حوالے سے کہا، ’’ہمارا پورا منصوبہ دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے۔ فی الحال جسم بہت اچھا محسوس کر رہا ہے۔ پرتھ میں ایک مضبوط گیندبازی سیشن کروں گا، اس کے بعد واضح ہو جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔‘‘

تاہم، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ واپسی کے بعد ہر میچ کھیلنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ تیسرے سے پانچویں ٹیسٹ کے درمیان صرف چار چار دن کا وقفہ ہے۔

انہوں نے کہا، ’’میں جتنا زیادہ کھیل سکوں، اتنا کھیلنا چاہتا ہوں۔ لیکن اگر کسی میچ میں 50-40 اوورز گیندبازی کرنی پڑے اور چند ہی دن بعد اگلا میچ شروع ہو جائے، تو شاید وہ تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔‘‘

کمنز کو نہیں لگتا کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے کسی پریکٹس میچ کی ضرورت ہوگی۔ وہ اگلے ہفتے ٹیم کے ساتھ پرتھ جائیں گے اور وہاں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے بتایا، ’’2023 ورلڈ کپ سے پہلے بھی میں جنوبی افریقہ گیا تھا اور وہاں میچوں کو کوچنگ باکس سے دیکھنے کا تجربہ حاصل کیا۔ اس بار بھی پرتھ ٹیسٹ میں ویسا ہی تجربہ لوں گا، تاکہ آگے کے میچوں میں مدد مل سکے۔‘‘

کمنز کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکاٹ بولینڈ کو بھی اپنی جگہ برقرار رکھنے کا موقع ملے گا۔ وہیں کیمرن گرین اور بیو ویب سٹر آل راونڈر کے طور پر ٹیم کا توازن قائم رکھیں گے۔

2025-26 ایشیز سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 21 تا 25 نومبر – پرتھ اسٹیڈیم۔

دوسرا ٹیسٹ: 4 تا 8 دسمبر – گابا، برسبین (ڈے نائٹ)۔

تیسرا ٹیسٹ: 17 تا 21 دسمبر – ایڈیلیڈ اوول۔

چوتھا ٹیسٹ: 26 تا 30 دسمبر – میلبرن کرکٹ گراونڈ۔

پانچواں ٹیسٹ: 4 تا 8 جنوری – سڈنی کرکٹ گراونڈ۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

آسٹریلیا (پہلا ٹیسٹ):

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، سین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لابوشین، نیتھن لائن، مچل اسٹارک، جیک ویڈرلڈ، بیو ویبسٹر۔

انگلینڈ (پہلا ٹیسٹ):

بین اسٹوکس (کپتان)، ہیری بروک (نائب کپتان)، جوفرا آرچر، گَس ایٹکنسن، شعیب بشیر، جیکب بیتھیل، برائیڈن کارس، زیک کراولی، بین ڈکٹ، وِل جیکس، اولی پُوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ (وکیٹ کیپر)، جوش ٹنگ، مارک وڈ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande