
۔ورلڈ کپ ٹرافی 20 شہروں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تمل ناڈو واپس آئے گی
نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س)۔ تمل ناڈو میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2025 سے پہلے، ہاکی انڈیا نے آج ملک کے 20 شہروں میں ٹرافی ٹور کا اعلان کیا۔ اس دورے کے تحت ورلڈ کپ کی باوقار ٹرافی ملک کے مختلف حصوں میں جائے گی، جس سے ہاکی کے شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ٹرافی ٹور باضابطہ طور پر 7 نومبر کو نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہاکی انڈیا کی صد سالہ تقریبات کے ساتھ شروع ہوگا۔ ٹرافی ٹور کا مقصد 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل جوش و خروش پیدا کرنا اور ملک بھر کے کھیلوں کے شائقین کو مشغول کرنا ہے۔ ٹرافی اپنے 20 شہروں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تمل ناڈو واپس آئے گی۔
ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا، ”ٹرافی ٹور کا مقصد ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کے جوش و خروش کو ملک کے کونے کونے تک لے جانا ہے۔ یہ ہندوستانی ہاکی کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ہم 24 ٹیموں کے ساتھ اب تک کے سب سے بڑے جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پورا ملک ہندوستانی ٹیم کے جشن میں شامل ہو اور تمام ہندوستانی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرے۔“
سکریٹری بھولا ناتھ سنگھ نے کہا، ”یہ ٹرافی ٹور، جموں و کشمیر سے کیرالہ تک، ہاکی فیملی کو متحد کرنے کے لیے ایک منفرد پہل ہے۔ نئی دہلی میں ہاکی انڈیا کی صد سالہ تقریبات کے ساتھ اس دورے کا آغاز اسے اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔ 20 شہروں کا یہ دورہ ملک بھر کے شائقین کو اس جوش و خروش کو بانٹنے کا موقع فراہم کرے گا۔“
اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی اور کھیل کے وزیر تھیرو ادےنیدھی اسٹالن، ایف آئی ایچ کے صدر داتو طیب اکرام، ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی، سکریٹری بھولا ناتھ سنگھ اور خزانچی سیکر جے منوہرن اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ٹرافی ٹور پروگرام:
07 نومبر - نئی دہلی ؛09 نومبر - پنچکولہ، ہریانہ (دوپہر 12 بجے)؛09 نومبر - چندی گڑھ (3 بجے) ؛10 نومبر - امرتسر، پنجاب؛ 11 نومبر - جموں، جموں اور کشمیر؛12 نومبر - لکھنو¿، اتر پردیش؛13 نومبر - ادے پور، راجستھان ؛14 نومبر - احمد آباد، گجرات؛ 16 نومبر-کولکاتا،مغربی بنگال؛ 17 نومبر - رائے پور، چھتیس گڑھ؛ 18 نومبر - رانچی، جھارکھنڈ؛ 19 نومبر - پٹنہ، بہار؛ 20 نومبر - بھونیشور، اڈیشہ؛ 21 نومبر - گوہاٹی، آسام؛ 22 نومبر - پونے، مہاراشٹر
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد