
نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س):۔
لون ایگریگیشن پلیٹ فارم فن بڈ فائنانشل سروسز لمیٹڈ کا 71.68 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کیا گیا۔ اس آئی پی او میں 10 نومبر تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ایشو کی کلوزنگ ہونے کے بعد، شیئرز11 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے، اور الاٹ کیے گئے شیئرز 12 نومبر کو ڈیمیٹ اکاو¿نٹ میں جمع کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ کمپنی کے شیئرزاین ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 13 نومبر کو درج ہوں گے۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 1,000 شیئرز کے لاٹ سائز کے ساتھ 140 سے 142 فی شیئر مقرر کیا گیا ہے۔ خوردہ سرمایہ کار اس فن بڈفائنانشیلسروسز لمیٹیڈ آئی پی اومیں کم از کم 2 لاٹس، یا 2,000 حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,874 کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت کل 5,048,000 نئے حصص جن کی قیمت 10 روپے ہے جاری کیے جا رہے ہیں۔
منگل، 4 نومبر کو،آئی پی او کھلنے سے ایک دن پہلے،فن بڈ فائنانشیل سروسز لمیٹیڈ نے 9 اینکر سرمایہ کاروں سے 20.41 کروڑ اکٹھے کیے۔ ان اینکر سرمایہ کاروں میں بنگال فنانس اینڈ انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سب سے بڑا سرمایہ کار تھا۔ اس نے کمپنی سے 505,000 حصص خریدے۔ اس کے علاوہ، بندھن سمال کیپ فنڈ، کمپیکٹ اسٹرکچر فنڈ، اور راجستھان گلوبل سیکورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ جیسے نمایاں نام بھی اینکر بک میں شامل ہوئے ہیں۔
اس آئی پی او میں، 47.44 فیصد ایشو کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل خریداروں (کیو آئی بی او) کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ مزید برآں، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے 33.28 فیصد، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے 14.26 فیصد، اور مارکیٹ سازوں کے لیے 5.01 فیصد مخصوص ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ