دہلی کیپٹلس نے ریٹنشن لسٹ کا اعلان کیا، جمائمہ اور شفالی کو برقرار رکھا
نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س)۔ جے ایس ڈبلیو-جی ایم آر گروپ کی ملکیت والی دہلی کیپٹلس فرنچائزی نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 کے لیے میگا نیلامی سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کی ریٹنشن لسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین بار کے فائنلسٹ رہی ٹیم نے جمائمہ روڈر
Delhi Capitals retention list, retained Jemimah and Shafali


نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س)۔ جے ایس ڈبلیو-جی ایم آر گروپ کی ملکیت والی دہلی کیپٹلس فرنچائزی نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 کے لیے میگا نیلامی سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کی ریٹنشن لسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین بار کے فائنلسٹ رہی ٹیم نے جمائمہ روڈریگس، شفالی ورما، ماریزان کپ، اینابیل سدرلینڈ اور نکی پرساد کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمائمہ اور شفالی حال ہی میں ہندوستان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں اور انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل میں اہم کردار ادا کرکے ٹیم انڈیا کی جیت میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے تسلسل اور توازن کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ ٹیم نئی نیلامی کی سائیل میں مزید مضبوط ہو سکے۔

دہلی کیپٹلز کے شریک مالک پارتھ جندال نے کہا، ”اس طرح کے کامیاب اور ہم آہنگ گروپ سے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن یہ ایک میگا نیلامی کا چیلنج ہے۔ ہم اپنی ریٹنشن لسٹ سے بہت مطمئن ہیں۔ جمائمہ، شفالی، ماریزانے، اینابیل اور نکی ہمارے لیے ایک مضبوط مرکز بنتے ہیں اور ہم اس مرتبہ آگے بڑھ کر خطاب جیتیں گے۔

دہلی کیپٹلز کے چیئرمین اور شریک مالک کرن کمار گراندھی نے کہا،”ڈبلیو پی ایل خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے۔ ہماری ٹیم نے پہلے تین سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نیا سائیکل ہمارے لیے نئے مواقع لے کر آتا ہے۔ ہم اپنے موجودہ ٹیلنٹ کو مزید نکھاریں گے اور ایک مضبوط ٹیم بنائیں گے۔“

ہیڈ کوچ جوناتھن بٹی نے کہا،”گزشتہ تین سیزن کے دوران، ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور ایک خاندان کی طرح بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن یہ اس لیگ کی حقیقت ہے۔ ہم اپنے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں سے بہت خوش ہیں اور اب باقی ٹیم کو ان کے ارد گرد بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔“

ویمنز پریمیئر لیگ 2026 میگا نیلامی نومبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوگی۔ غور طلب ہے کہ دہلی کیپٹلز واحد ٹیم ہے جو اب تک لیگ کے ہر سیزن میں فائنل میں پہنچی ہے۔

ریٹنشن کھلاڑی:

جمائمہ روڈریگس، شیفالی ورما، ماریزان کپ، اینابیل سدرلینڈ، نکی پرساد

ریلیز کی گئی کھلاڑی:

میگ لیننگ،ا سنیہا دیپتی، ایلس کیپسی، اروندھتی ریڈی، جیس جوناسن، منو مانی، این چرنی، شیکھا پانڈے، نندنی کشیپ، سارہ برائس، تانیہ بھاٹیہ، رادھا یادیو، تیتاس سادھو۔

دستیاب سلاٹ: 13

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande