
ہوبارٹ، 5 نومبر (ہ س)۔
بھارتی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے T20 انٹرنیشنل میں شاندار باو¿لنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تاہم، ارشدیپ نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی T20 سیریز کے بعد سے صرف تین ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔
ٹیم انڈیا کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹی20 سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ارشدیپ پوری طرح سے سمجھتے ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ ٹی20 ورلڈ کپ (جواب 100دنوں سے بھی کم دور ہے)سے پہلے مختلف امتزاج کے ساتھ تجربہ کر رہی ہے ۔
مورکل نے کہا، ارشدیپ تجربہ کار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف امتزاج کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ ایک عالمی معیار کا بولر ہے۔ اس نے پاور پلے میں ہمارے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں، اس لیے ہم جانتے ہیں کہ وہ ٹیم کے لیے کتنا قیمتی ہے۔ لیکن اس دورے پر ہمارا مقصد دوسرے آپشنز کو تلاش کرنا ہے، اور وہ اس بات کو سمجھتے ہیں۔
ٹیم سلیکشن کے حوالے سے مورکل نے کہا کہ اتنی بڑی کھلاڑی پول میں سے انتخاب آسان نہیں ہے اور کچھ کھلاڑیوں کو ناامیدی بھی جھیلنی پڑ سکتی ہے۔ مورکل نے کہا کہ ٹیم مختلف متبادل پر کام کر رہی ہے تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے ہر صورتحال کے لئے تیار رہا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 'سلیکشن کے حوالے سے مایوسی ہوگی لیکن ہر چیز ہمیشہ کھلاڑی کے اختیار میں نہیں ہوتی، ہمارا پیغام ہے کہ وہ سخت محنت کریں اور جب موقع ملے تو پوری طرح تیار ہو جائیں، ورلڈ کپ سے قبل محدود میچز باقی ہیں اس لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کھلاڑی دباو¿ میں کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا، ہر ٹیم اس وقت اپنے کمبی نیشن پر کام کر رہی ہے۔ ہم کچھ کمبی نیشن جانتے ہیں، لیکن T20 کرکٹ میں لچک ضروری ہے۔ آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سا کھلاڑی کس کردار میں بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں کسی بھی موقع کو تلاش کرنے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
مورکل نے نتیش کمار ریڈی کی فٹنس کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ ریڈی گردن میں تناو¿ اور کواڈریسیپس کی چوٹ کی وجہ سے پہلے تین T20 میچوں سے باہر ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا، نتیش نے آج تمام ضروری مشقیں مکمل کیں، بشمول فیلڈنگ، بلے بازی اور گیند بازی۔ اب ان کی میڈیکل ٹیم کے معائنے کے بعد پتہ چلے گا کہ وہ اگلے میچ کے لیے فٹ ہیں یا نہیں۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز اب فیصلہ کن مرحلے میں ہے، اور ٹیم انتظامیہ سنجیدگی سے ورلڈ کپ سے قبل اپنے آخری امتزاج کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ