
ہانگ کانگ، 5 نومبر (ہ س)۔ کرکٹ ہانگ کانگ چائنا نے ہانگ کانگ سکسز 2025 ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے مکمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 سے 9 نومبر تک ٹن کوونگ روڈ ریکریشن گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ گھریلوسطح پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
دنیش کارتک اپنے بین الاقوامی تجربے اور دباو کے حالات میں پرسکون مزاج کے لیے جانے جاتے ہیں۔
گزشتہ سال ٹیم انڈیا کی کپتانی کرنے والے رابن اتھپا بھی اس بار اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل اتھپا نے 2024 کے ایڈیشن میں عمان کے خلاف صرف 13 گیندوں پر 52 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی تھی اور وہ ٹورنامنٹ کے سب سے متاثر کن بلے بازوں میں سے ایک تھے۔
گزشتہ ایڈیشن میں بھارت کے ٹاپ اسکورر بھرت چپلی، اس بار بھی اسکواڈ میں برقرار ہیں۔ 42 سالہ چپلی نے 2024 میں پاکستان کے خلاف 16 گیندوں پر ناٹ آوٹ 53 رن بنائے اور ان کا مجموعی اسکور 156 ہو گیا۔
اسٹورٹ بنی بطور آل راونڈر ٹیم کو توازن فراہم کریں گے۔ تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کے لیے کھیلنے کے بعد — ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی20 — بنی بلے اور گیند دونوں سے اپنا حصہ ڈالنے کے اہل ہیں، جو اس چھوٹے فارمیٹ میں ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
گیندبازی کی قیادت ابھیمنیو متھن کریں گے، جو ہندوستان کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں کھیل چکے ہیں۔ متھن ڈومیسٹک کرکٹ میں انتہائی تجربہ کار ہیں، انہوں نے فرسٹ کلاس کی 330 وکٹیں حاصل کیں۔
جھارکھنڈ کے شہباز ندیم بائیں ہاتھ کے اسپنر کے طور پر ٹیم میں ورائٹی اور کنٹرول شامل کریں گے۔ ندیم، جنہوں نے 2019 میں ہندوستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل وکٹ لینے والے گیندباز ہیں۔
اس ٹیم میں پریانک پنچال بھی شامل ہیں، جو ایک تکنیکی طور پر مضبوط بلے باز ہیں جو حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ پنچال، جنہوں نے 8,800 فرسٹ کلاس رن بنائے ہیں، ٹیم کو استحکام فراہم کریں گے۔
ہندوستان کا مکمل اسکواڈ:
دنیش کارتک (کپتان)، رابن اتھپا، بھرت چپلی، اسٹورٹ بنی، ابھیمنیو متھن، شہباز ندیم، پریانک پنچال
ٹیم انڈیا مینیجر: کپل اروڑہ
ہندوستان اس بار ٹورنامنٹ میں مضبوط کارکردگی پیش کر اپنے دوسرے ہانگ کانگ سکسزخطاب کو حاصل کرنا چاہے گا۔ ٹیم انڈیا نے اس سے قبل 2005 میں یہ خطاب جیتا تھا۔
ہانگ کانگ سکسز ایک تیز رفتار فارمیٹ ہے جس میں فی ٹیم چھ کھلاڑی اور چھ اوور فی اننگز ہوتے ہیں۔ 2025 کا ایڈیشن 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد