وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک جینتی پر عوام کو مبارکباد دی
وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک جینتی پر عوام کو مبارکباد دی نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح گرو نانک جینتی اور پرکاش پرو کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’شری گرو نانک دیو جی کی ز
مبارکبادی پیغام کے ساتھ اپلوڈ کی گئی ویڈیو، اسکرین شاٹ وزیراعظم نریندر مودی کے ایکس ہینڈل سے لیا گیا ہے۔


وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک جینتی پر عوام کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح گرو نانک جینتی اور پرکاش پرو کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’شری گرو نانک دیو جی کی زندگی اور ان کا پیغام ابدی حکمت کے ساتھ انسانیت کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ ہمدردی، مساوات، انکساری اور خدمت کی ان کی تعلیمات بے حد متاثر کن ہیں۔ ان کے پرکاش پرو کے موقع پر دلی مبارکباد۔ ان کی الہٰی روشنی ہمیشہ ہماری زمین کو منور کرتی رہے۔‘‘

وزیراعظم نے ایکس پر ہی ایک اور پیغام میں عوام کو دیو دیوالی کی بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’’ملک کے تمام اہل وطن کو کارتک پورنیما اور دیو دیوالی کی دلی مبارکباد۔ بھارتی تہذیب اور روحانیت سے وابستہ یہ مقدس موقع ہر ایک کے لیے خوشی، سکون، صحت اور کامیابی لے کر آئے۔ پاون اسنان، دان پنیہ، آرتی اور پوجا سے جڑی ہماری یہ روایتی پاکیزہ روایت سب کی زندگی کو روشن کرے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande